قونصلیٹ جنرل پاکستان، دبئی میں یومِ استحصالِ کشمیر منایا گیا

دبئی, بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019 کو کیے گئے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات، جن کا مقصد بھارت کے غیر قانونی زیرِ تسلط جموں و کشمیر (IIOJK) کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو تبدیل کرنا تھا، کےحوالے سے قونصلیٹ جنرل پاکستان، دبئی میں یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی اور کشمیری برادری کے اراکین نے شرکت کی۔


تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے قونصل جنرل، حسین محمد نے کہا کہ یہ دن کشمیری عوام کی تکالیف، قربانیوں اور ان کی غیر متزلزل جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے مشکل ترین حالات کے باوجود غیر معمولی جرات، استقامت اور عزم کا مظاہرہ کرنے والے کشمیری عوام کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
قونصل جنرل نے کہا کہ 5 اگست 2019 محض ایک تاریخ نہیں بلکہ ایک ایسا موڑ تھا جس نے جموں و کشمیر کے تنازع کو ایک نہایت تشویشناک مرحلے میں داخل کر دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات نہ تو جموں و کشمیر کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو تبدیل کر سکتے ہیں اور نہ ہی کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو کمزور کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا، “کشمیر محض زمین کا ایک ٹکڑا نہیں بلکہ ایک تاریخ، ایک شناخت اور لاکھوں انسانوں کی امیدوں اور امنگوں کا مظہر ہے۔” انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جموں و کشمیر کا تنازع طاقت یا یکطرفہ اقدامات سے حل نہیں ہو سکتا، بلکہ اس کا منصفانہ اور پائیدار حل صرف بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ہی ممکن ہے۔
قونصل جنرل نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے غیر متزلزل مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کشمیری عوام کا رشتہ مشترکہ تاریخ، ثقافت، اخوت اور مشترکہ جدوجہد پر مبنی ہے۔
انہوں نے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی اور کشمیری برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کی مشکلات اور حقائق کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے، اور امن، انصاف اور انسانی وقار کے فروغ میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کی جائز جدوجہد اور ان کے قانونی حقوق کے حصول کے لیے اپنی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا۔
اس موقع پر پاکستان کی قیادت کی جانب سے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی پر مبنی خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔ تقریب کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کو اجاگر کرنے والی تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا، جبکہ اس موضوع پر ایک خصوصی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔

Share On Social Media

KARACHI

وزیر داخلہ، آئی جی کی کراچی میں یوم عاشور کے پُرامن جلوس اور مجالس کے انعقاد پر جوانوں کو شاباش

وزیرداخلہ، آئی جی اور کراچی پولیس چیف نے یوم عاشور پر کراچی سمیت صوبے بھر

Read More

مرکزی جلوسوں کی سکیورٹی کو حتمی شکل دے دی گئی

کراچی میں 8، 9 اور 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کی سکیورٹی کو حتمی

Read More

TECHNOLOGY

پی ٹی اے کی انتقال کر جانے والے افراد کی سمز ورثا کے نام منتقل کرنے کی ہدایت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کے لیے ایک اہم ایڈوائزری جاری

Read More

مائیکروسافٹ آؤٹ لک اور ون ڈرائیو صارفین سائبر حملوں کی زد میں

امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) نے مائیکروسافٹ 365 سروسز استعمال کرنے والے صارفین،

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.