بحیرۂ احمر میں حملے کے بعد بھارتی پرچم بردار جہاز ڈوب گیا، 13 بھارتیوں سمیت تمام 14 ملاح بچا لیے گئے

یمن کے مغربی ساحل کے قریب بحیرۂ احمر میں بھارتی پرچم بردار تجارتی جہاز ایک حملے کے بعد الٹ کر ڈوب گیا، تاہم جہاز میں سوار 13 بھارتی ملاحوں سمیت تمام 14 افراد کو یمنی فورسز نے بحفاظت بچا لیا۔ بھارت نے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے بلااشتعال کارروائی قرار دیا ہے۔

بحیرۂ احمر میں یمن کے مغربی ساحل کے قریب بھارتی پرچم بردار تجارتی جہاز ’ایم ایس وی فیض نورِ اولیا‘ ایک نامعلوم پروجیکٹائل کے حملے کے بعد الٹ کر ڈوب گیا۔ جہاز پر 14 افراد سوار تھے جن میں 13 بھارتی اور ایک یمنی شہری شامل تھا۔

یمنی نیشنل ریزسٹنس فورس، جسے گارڈز آف دی ریپبلک بھی کہا جاتا ہے، کے مطابق جہاز پر حملہ حوثیوں کے زیرِ کنٹرول بندرگاہ الحدیدہ سے تقریباً 13 بحری میل جنوب میں کیا گیا۔ ساحلی محافظ دستوں اور بحریہ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تمام ملاحوں کو بحفاظت نکال کر بندرگاہ المخا منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

یمنی نیشنل ریزسٹنس فورس نے حملے کا ذمہ دار حوثی باغیوں کو قرار دیا، تاہم حوثیوں کی جانب سے فوری طور پر اس حوالے سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

بھارت کے وزیر برائے پورٹس، جہاز رانی و آبی گزرگاہیں، سربانند سونووال نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک پروجیکٹائل لگنے سے جہاز الٹ کر ڈوب گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی بحری انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ خطے میں موجود تمام بھارتی ملاحوں کی حفاظت یقینی بنانے اور متاثرہ عملے کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں رہے۔

بھارتی وزارت خارجہ نے بھی حملے کو بلااشتعال قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاض میں بھارتی سفارت خانہ یمنی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے اور عملے کی سلامتی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

بھارت نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر مسلسل حملوں کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے اور عالمی قوانین کے مطابق آزاد اور محفوظ بحری تجارت بحال کی جائے۔

Share On Social Media

KARACHI

ایم کیو ایم کا کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کا مطالبہ

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کراچی کو وفاق

Read More

سانحہ گُل پلازہ: 61 ہلاکتوں کی تصدیق، 88 افراد تاحال لاپتا، فائنل سرچ آپریشن کا حکم

کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گُل پلازہ میں پیش آنے والے

Read More

TECHNOLOGY

یوٹیوب نے فری صارفین کے لیے بیک گراؤنڈ ویڈیو چلانے کا راستہ بند کر دیا

اگر آپ موبائل پر براؤزر کو منی مائز کر کے یا اسکرین لاک کر کے

Read More

یوٹیوب نے ایک کروڑ ڈالر آمدن والے 16 اے آئی چینلز ڈیلیٹ کر دیے

 یوٹیوب نے رواں سال مصنوعی ذہانت والے چینلز کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے اے آئی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.