جبل علی دبئی میں نیشنل بینک آف پاکستان اور الانصاری ایکسچینج کے زیر اہتمام قانونی ذرائع سے زرمبادلہ بھیجنے کے حوالے سے آگاہی مہم تقریب کا انعقاد کیاگیا،

دبئی, جبل علی میں نیشنل بینک آف پاکستان اور الانصاری ایکسچینج کے زیر اہتمام قانونی ذرائع سے زرمبادلہ بھیجنے کے حوالے سے آگاہی مہم تقریب کا انعقاد کیاگیا،جسمیں پاکستان قونصلیٹ دبئی کے ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ قونصلر علی زیب خان ،قونصلرمعظم خان اورسماجی وکاروباری شخصیت ڈاکٹر ظفر طاہر مہمامان خصوصی تھے،

محنت کشوں کو اس آگاہی مہم کے حوالے سے بتاتے ہوئے نیشنل بینک امارات کےمارکیٹنگ ہیڈ راشد الاسلام نے کہاکہ ہم صرف ایک پیغام پاکستانی کمیونٹی اور دیگر کمیونٹیز کیلئے لیکرآئیں ہیں کہ ہنڈی حوالے سے بھیجی گئی رقوم غیر قانونی ہیں اس سے ملک وقوم کا فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہوتا ہے ملکی معیشت کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ ہم قانونی ذرائع سے رقوم بھجیں استقبالیہ خطاب کے بعد تقریب میں محنت کشوں کو بذریعہ قرعہ اندازی انعامات دیئے گئے اس موقع پر فنکاروںنے بھی اپنے فن سے حاضرین سے خوب داد تحسین وصول کی ، مہمان خصوصی کمرشل قونصلر علی زیب خان اور ڈاکٹر ٖظفر طاہر کا کہناتھا کہ ہم امارات حکومت کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے یہ مواقع فراہم کئے زرمبادلہ اگر قانونی ذرائع سے بھجا جائے تواس کے فوائد ملک وقوم کو ضرورملتے ہیں اووسیز پاکستانی اپنے خون پسینے کی کمائی جائز طریقے سے بھیج کر سچے اور محب وطن ہونے کا ثبوت فراہم کررہے ہیں ،تقریب میںاہم شخصیات جن میں انفلوئسرز ،کاروباری لوگ اورمحنت کشوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،یاد رہے زرمبادلہ آگاہی مہم کی تقریبات دبئی کے مختلف علاقوں لیبر کیمپس میں جاری ہیں

Share On Social Media

KARACHI

فائر فائٹر فرقان علی، جو باپ کی روایت نبھا کر گل پلازہ کی آگ بجھاتے امر ہوگئے

کراچی کے پرہجوم تجارتی مرکز گل پلازہ میں لگی آگ تو بجھ گئی، لیکن اس

Read More

کراچی میں 100 سے زائد بچوں سے بدفعلی کرنے والا ’سیریل ریپسٹ‘ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد بچوں سے جنسی زیادتی میں

Read More

TECHNOLOGY

آئی فون کی فروخت نے تاریخ کی بلند ترین سطح حاصل کر لی

ایپل نے اپنی مالی سال کی شروعات مضبوط انداز میں کی ہے اور بتایا ہے

Read More

چینی کمپنی گی اسپیِس اور پاک سیٹ کے درمیان سیٹلائٹ کنیکٹیوٹی کے فروغ کا معاہدہ

چین کی کمرشل اسپیس کمپنی گی اسپیِس نے پاکستان کی سیٹلائٹ کمیونیکیشن آپریٹر پاک سیٹ

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.