پاکستان سمیت 14 ممالک کی حمایت سے سعودیہ کا جہاز رانی کے تحفظ کیلئے بحری دفاعی اتحاد قائم

سعودی عرب نے بحیرہ احمر میں جہاز رانی کے تحفظ کیلئے بحری دفاعی اتحاد قائم کرلیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی عرب نے کثیرالملکی بحری دفاعی اتحاد کے قیام کے منصوبے کا اعلان کیا جس کا مقصد بحیرہ احمر کے خطے میں بین الاقوامی جہاز رانی اور توانائی کی ترسیل کے راستوں کا تحفظ ہے۔

یہ اقدام یمن کے ایران نواز حوثیوں کے حملوں کے بعد سامنے آیا جنہوں نے دنیا کی مصروف ترین تجارتی گزرگاہوں میں سے ایک میں خلل پیدا کیا ہے۔

سعودی وزارت دفاع نے کہا کہ 43 ممالک اور یورپی یونین کے نمائندوں نے ایک بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کی، جس میں مجوزہ اتحاد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

منصوبے کے تحت سعودی عرب اس اتحاد کا بانی اور سربراہ ملک ہو گا، جبکہ مرکزی دفتر بھی سعودی عرب میں قائم کیا جائے گا، یہ اتحاد بحری سلامتی کو مضبوط بنانے، جہاز رانی کی آزادی کے تحفظ، بین الاقوامی تجارتی راستوں اور توانائی کی ترسیل کی راہداریوں کو محفوظ بنانے اور باب المندب اور خلیج عدن میں مشترکہ بحری مفادات کے تحفظ میں مدد دے گا۔

سعودی عرب کی وزارت وزارت کے مطابق ترکیہ، پاکستان، مصر، سوڈان اور جبوتی سمیت 14 ممالک نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے مجوزہ اتحاد کی حمایت کی۔

خلیج کے 6 عرب ممالک میں سے عمان اور متحدہ عرب امارات ان ممالک کی فہرست میں شامل نہیں تھے جنہوں نے اس بیان کی حمایت کی۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی: جوہر پل پر کار سوارکی فائرنگ، 2 مبینہ ڈاکو ہلاک

کراچی کے علاقے گلستان جوہر ملینیئم کے قریب پر جوہر پُل پر کار سوار شہری

Read More

28ویں آئینی ترمیم ایم کیو ایم پاکستان کے لیے سیاسی بقا کا معاملہ کیوں؟

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی قیادت کی جانب سے کی گئی حالیہ

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کا نیا فیچر: کالز میں نوائس کینسلیشن متعارف کرانے کی تیاری

میسجنگ ایپ واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور مفید فیچر متعارف کرانے

Read More

آن لائن پرائیویسی کی حفاظت: والدین کو بچوں کو ‘انجانے خطرے’ کی طرح محتاط رہنے کی ہدایت

 برطانیہ کے انفارمیشن کمشنر آفس (آئی سی او) نے والدین پر زور دیا ہے کہ

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.