آئی فون 18 پرو میں ایپل کی بڑی اپ گریڈ کی تیاری، مصنوعی ذہانت اور کیمرا بہتری توجہ کا مرکز

ایپل کے نئے آئی فون 18 پرو کے حوالے سے سامنے آنے والی افواہوں کے مطابق یہ کمپنی کے حالیہ برسوں کے سب سے بڑے اسمارٹ فون اپ گریڈز میں شامل ہوسکتا ہے، جس میں ڈیزائن، بیٹری، کیمرا اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق آئی فون 17 پرو کی کامیابی کے بعد ایپل آئی فون 18 پرو میں ان ہی خصوصیات کو مزید بہتر بنانے پر کام کر رہا ہے جنہیں صارفین سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ آئی فون 17 پرو کو بہتر ڈیزائن، طویل بیٹری ٹائمنگ اور جدید کیمرا فیچرز کے باعث خاصی پذیرائی ملی تھی۔

ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق آئی فون 18 پرو میں کیمرا نظام، بیٹری کارکردگی اور بیرونی ڈیزائن میں بہتری متوقع ہے، جس سے پرانے آئی فون استعمال کرنے والوں اور موجودہ پرو ماڈل صارفین کے لیے اپ گریڈ کی وجہ پیدا ہو سکتی ہے۔

آئی او ایس 27 اور مصنوعی ذہانت کے نئے فیچرز

آئی فون 18 پرو کی ممکنہ مقبولیت کی ایک بڑی وجہ آئی او ایس 27 اور اس میں شامل جدید مصنوعی ذہانت کے فیچرز کو قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایپل اپنے وائس اسسٹنٹ سری میں بڑی تبدیلیاں کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جس میں مصنوعی ذہانت پر مبنی خصوصیات شامل ہوں گی۔ ان فیچرز کا مقصد روزمرہ کے کاموں کو زیادہ تیز، آسان اور صارف کی ضروریات کے مطابق بنانا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی فون 18 سے پہلے کے کئی ماڈلز میں یہ جدید مصنوعی ذہانت کی سہولیات دستیاب نہیں ہوں گی، جس سے صارفین کو نئے ہارڈویئر کی طرف منتقل ہونے کی ترغیب مل سکتی ہے۔

خریداری کا طریقہ بھی آسان بنانے کا امکان

رپورٹس کے مطابق ایپل اس سال آئی فون کی لائن اپ کو مزید محدود اور آسان بنا سکتا ہے، جس کے باعث آئی فون 18 پرو اہم فلیگ شپ ماڈل کے طور پر سامنے آئے گا، جبکہ زیادہ جدید خصوصیات کے خواہشمند صارفین کے لیے پریمیم آئی فون الٹرا ماڈل پیش کیا جاسکتا ہے

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایپل اپنے اپ گریڈ پروگرام کو مزید وسعت دے سکتا ہے، جس کے تحت صارفین مکمل قیمت ایک ساتھ ادا کرنے کے بجائے تقریباً 30 ڈالر ماہانہ پر آئی فون 18 پرو حاصل کرنے کے آپشن سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

ماہرین کے مطابق اگر ایپل کی مصنوعی ذہانت سے متعلق نئی خصوصیات توقعات کے مطابق کارکردگی دکھاتی ہیں تو یہی فیچرز آئی فون 18 پرو کی فروخت میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ بن سکتے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

محسن نقوی کا سائبر کرائم کے خلاف بڑا اقدام، این سی سی آئی اے کے افسران کو چین میں کیا تربیت دی جائے گی؟

ایڈیشنل ڈائریکٹر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) اسلام آباد

Read More

درآمدی موبائل فونز پر سیلز ٹیکس اقساط میں ادا کرنے کی اجازت

فیڈرل بورڈ آف ریونیو یعنی ایف بی آر نے درآمد کیے گئے موبائل فونز کو

Read More

TECHNOLOGY

اسرائیلی جاسوس کمپنی اسٹار لنک صارفین کی جاسوسی کر رہی ہے: ٹیک ماہرین کا انکشاف

سیٹلائٹ انٹرنیٹ نے ان علاقوں میں بھی رابطے ممکن بنائے ہیں جہاں روایتی انٹرنیٹ سروسز

Read More

مائیکروسافٹ کا 60 ہزار ملازمین کو رضاکارانہ علیحدگی پیکیج دینے کا اعلان

مائیکروسافٹ نے مصنوعی ذہانت پر بڑھتے ہوئے اخراجات کے پیشِ نظر لاگت کم کرنے کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.