اوپن اے آئی کے بے قابو اے آئی ایجنٹ نے دوسری ٹیک کمپنی کے اکاؤنٹ تک بھی رسائی حاصل کرلی

اوپن اے آئی کے آزمائشی مصنوعی ذہانت (اے آئی) ایجنٹ، جو پہلے ہی اے آئی کمپنی ہگنگ فیس (Hugging Face) کے سسٹمز میں غیر مجاز رسائی حاصل کر چکا تھا، نے ایک دوسری ٹیکنالوجی کمپنی کے صارف کے اکاؤنٹ کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ہگنگ فیس کی جاری کردہ ٹائم لائن میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ اے آئی ایجنٹ ایک تھرڈ پارٹی کمپنی کے علیحدہ ٹیسٹنگ ماحول (سینڈ باکس) میں داخل ہوا اور وہیں سے تازہ سائبر حملہ کیا۔

رائٹرز کے مطابق متعلقہ کمپنی نیویارک کی ماڈل لیب (Modal Labs) تھی، تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کا پلیٹ فارم محفوظ رہا اور صرف ایک صارف کے کمزور کوڈ کا فائدہ اٹھایا گیا۔

اوپن اے آئی نے واقعے پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ بے قابو اے آئی ایجنٹ نے مجموعی طور پر 4 مختلف سروسز کے 4 اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی تھی، تاہم ہگنگ فیس پر ہونے والا حملہ سب سے سنگین نوعیت کا تھا۔

کمپنی کے مطابق متعلقہ اے آئی ایجنٹ کو اب غیر فعال (Deactivated)، انکرپٹ اور تحقیقی رسائی سے مکمل طور پر محدود کر دیا گیا ہے، جبکہ ماہرین نے اس واقعے کو جدید اے آئی نظاموں کے حفاظتی اقدامات پر مزید سخت نگرانی کی ضرورت کا اشارہ قرار دیا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

ملازمت پیشہ افراد اور طلبہ کے لیے خوشخبری؛ اگست میں چھٹیاں ہی چھٹیاں

پاکستان میں سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین اور طلبہ کے لیے اگست کا مہینہ

Read More

مطالعے کے بدلتے انداز: مصنوعی ذہانت نے اب کتابوں سے گفتگو بھی ممکن بنادی

مصنوعی ذہانت یا اے آئی پر مبنی نئی ٹیکنالوجی کتابیں پڑھنے کے انداز میں بڑی

Read More

TECHNOLOGY

اینٹی بائیوٹکس کو طاقت دینے والا نیا فارمولا دریافت

دنیا بھر میں بیماریاں پھیلانے والے جراثیم روز بروز زیادہ طاقتور ہو رہے ہیں اور

Read More

پاکستان کا سب سے بڑا ڈیٹا سینٹر ‘اسکائی 47 قراقرم ون’ کیا ہے اور کیسے کام کرے گا؟

اسلام آباد میں پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر ’اسکائی 47 قراقرم ون‘ کا

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.