ایران کا امریکی فوج پر اچانک میزائل حملہ ناکام، تمام بیلسٹک میزائل فضا ہی میں تباہ کرنے کا دعویٰ

امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی افواج کو نشانہ بنانے کے لیے متعدد بیلسٹک میزائل داغے، تاہم امریکی فضائی دفاعی نظام نے تمام میزائل راستے میں ہی تباہ کر دیے اور حملہ مکمل طور پر ناکام بنا دیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق ایران نے امریکی فوجی تنصیبات پر ’اچانک حملے‘ کی کوشش کی، لیکن امریکی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا۔ امریکی فوج نے حملے کے مقام کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں، تاہم بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق میزائل ایک امریکی فوجی اڈے کی سمت داغے گئے تھے۔

دوسری جانب ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے خطے میں موجود امریکی فوجی تنصیبات اور امریکی سینٹرل کمانڈ سے وابستہ اہداف پر متعدد بیلسٹک میزائل داغے۔ ایرانی حکام کے مطابق یہ کارروائی امریکی اقدامات کے جواب میں کی گئی۔

امریکی میڈیا ادارے (Axios) نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ایران نے ایک امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم تمام میزائل امریکی دفاعی نظام نے فضا میں ہی تباہ کر دیے۔

یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ دنوں ایران کے خلاف جاری فضائی کارروائیوں کو عارضی طور پر روکنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ تہران کے ساتھ مثبت بات چیت جاری ہے، تاہم انہوں نے خبردار کیا تھا کہ اگر مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوئے تو فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کی جا سکتی ہیں۔ ایران نے امریکی دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کے ساتھ کسی نئے مذاکرات کا آغاز نہیں ہوا۔

Share On Social Media

KARACHI

150 تولے سونا اور لاکھوں کی نقدی؛ کراچی میں رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی

کراچی کے علاقے گڈاپ سٹی میں رواں سال کی بڑی ڈکیتی کی واردات سامنے آئی

Read More

وزارت خزانہ نے یورو بانڈ اور پانڈا بانڈ سے متعلق رپورٹس کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا

وزارتِ خزانہ نے پاکستان کے خودمختار فنانسنگ معاملات، جن میں یورو بانڈ اور پانڈا بانڈ

Read More

TECHNOLOGY

گوگل کا اینڈرائیڈ صارفین کیلئے اہم فیچر پر کام جاری!

ایک نئی رپورٹ کے مطابق گوگل اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایسے نئے فیچر پر کام

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.