راولاکوٹ میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے حملے میں رینجرز سپاہی شہید، 3 پولیس اہلکار زخمی

 آزاد کشمیر میں انتخابات کے کامیاب انعقاد کے بعد کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کارندوں کی ہنگامہ آرائی اور فائرنگ سے رینجرز کے سپاہی شہید جبکہ 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ کالعدم تنظیم نے راولاکوٹ کی طرف لو مارچ کرنے کی کوشش کی اور روکے جانے پر فائرنگ کر کے دو پولیس اہلکاروں کو زخمی کر دیا۔

آخری اطلاعات کے مطابق راولاکوٹ کی مضافات میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس میں رینجرز کے سپاہی علی رضا نے جامِ شہادت نوش کیا۔

اس کے علاوہ پرتشدد مظاہرین کے حملوں میں پولیس کے تین اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ مظاہرین نے رینجرز اور پولیس کی ایک، ایک گاڑی کو نذرِ آتش کر دیا۔ 

راولاکوٹ پولیس کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شدید اشتعال انگیزی کے باوجود انتہائی تحمل اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق کامیاب انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے لیے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے تشدد، آتش زنی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں، سرکاری اہلکاروں، املاک پر حملے کر کے اپنے پُرتشدد عزائم کو بے نقاب کردیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ریاست کی عملداری ہر قیمت پر برقرار رکھی جائے گی جبکہ تشدد، آتش زنی اور حملوں میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور جمہوری عمل کے دفاع کے لیے سیکیورٹی فورسز پُرعزم ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوام سے اپیل ہے کہ افواہوں اور گمراہ کن پروپیگنڈے سے گریز کریں اور صرف مصدقہ معلومات پر اعتماد کریں۔

Share On Social Media

KARACHI

سپرٹیکس ختم، تنخواہ دار طبقے کا ٹیکس کم کرنے پرغور

وزیر اعظم شہبازشریف نے سپرٹیکس ختم کرنے اور تنخواہ دار طبقے کے انکم ٹیکس کی

Read More

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ٹرانسپورٹرز کا ردعمل، 20 فیصد کرایہ بڑھانے کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد

Read More

TECHNOLOGY

چیٹ جی پی ٹی کی تیز رفتار ترقی کے پیچھے مالی خطرات؟ سرمایہ کاروں میں تشویش

چیٹ جی پی ٹی کی غیر معمولی مقبولیت نے جہاں ٹیکنالوجی کی دنیا میں نئی

Read More

چینی اے آئی ایپ سیڈانس نے ہالی ووڈ میں ہلچل مچا دی

لاس اینجلس: چینی ٹیکنالوجی فرم بائٹ ڈانس کی نئی مصنوعی ذہانت (اے آئی) ایپ سیڈانس

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.