دبئی میں صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی 71ویں سالگرہ شایانِ شان انداز میں منائی گئی.

خالد محمود گوندل

دبئی, متحدہ عرب امارات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے صدرِ اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری کی 71ویں سالگرہ انتہائی جوش و خروش، قومی جذبے اور جمہوری روایات کے مطابق شیخ زاید روڈ، دبئی کے ایک مقامی ہوٹل میں منائی۔اس پروقار تقریب کا انعقاد اور میزبانی ملک محمد اسحاق، چیف آرگنائزر پاکستان پیپلز پارٹی یو اے ای نے کی، جبکہ تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران، کارکنان، سلاٹ ہولڈرز، پاکستانی کمیونٹی، ممتاز کاروباری شخصیات، سماجی رہنماؤں اور متحدہ عرب امارات کی ساتوں ریاستوں سے تعلق رکھنے والے معزز افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے قومی ترانے پیش کیے گئے۔
تقریب سے مرکزی خطاب کرتے ہوئے ملک محمد اسحاق، چیف آرگنائزر پاکستان پیپلز پارٹی یو اے ای نے صدر آصف علی زرداری کو 71ویں سالگرہ کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی صحت، درازیٔ عمر، کامیابی اور پاکستان کی مزید خدمت کے لیے خصوصی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری پاکستان کی جمہوری تاریخ کی ان شخصیات میں شامل ہیں جنہوں نے مشکل ترین حالات میں بھی آئین، پارلیمنٹ اور جمہوری نظام پر مکمل اعتماد کا مظاہرہ کیا اور قومی مفاہمت کو اپنی سیاست کا بنیادی ستون بنایا۔


ملک محمد اسحاق نے کہا کہ 27 دسمبر 2007 کو محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی المناک شہادت کے بعد جب ملک شدید سیاسی بحران، بے یقینی اور اضطراب کا شکار تھا، اس وقت آصف علی زرداری نے “پاکستان کھپے” کا تاریخی نعرہ دے کر انتشار کے بجائے اتحاد، تصادم کے بجائے مفاہمت اور انتقام کے بجائے قومی استحکام کا راستہ اختیار کیا، جسے ملکی سیاسی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں پاکستان نے کئی تاریخی آئینی اور جمہوری سنگِ میل عبور کیے، جن میں.* اٹھارویں آئینی ترمیم کے ذریعے 1973ء کے آئین کی اصل پارلیمانی روح کی بحالی۔* صدارتی اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کر کے جمہوری اداروں کو مضبوط بنانا۔* صوبائی خودمختاری کو تاریخی وسعت دینا اور وفاق کو مزید مستحکم کرنا۔* قومی مفاہمت اور سیاسی برداشت کی روایت کو فروغ دینا۔* بلوچستان کے عوام کے ساتھ مفاہمت، اعتماد سازی اور قومی یکجہتی کا پیغام دینا۔* جمہوری تسلسل کو یقینی بناتے ہوئے آئینی اداروں کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کرنا۔* سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات میں نمایاں اضافہ کرنا۔* عالمی معاشی چیلنجز کے باوجود معیشت، برآمدات اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کرنا۔
ملک محمد اسحاق نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے ثابت کیا کہ مضبوط پاکستان کی بنیاد صرف مضبوط آئین، مضبوط پارلیمنٹ اور مضبوط وفاق میں مضمر ہے، اور یہی پاکستان پیپلز پارٹی کا نظریاتی مؤقف بھی ہے۔
اپنے خطاب کے دوران ملک محمد اسحاق نے متحدہ عرب امارات کی دانشمند قیادت کو بھی زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج یو اے ای امن، ترقی، رواداری، جدید ٹیکنالوجی، عالمی سرمایہ کاری، کاروباری آسانیوں اور بین الاقوامی ہم آہنگی کی ایک درخشاں مثال بن چکا ہے۔انہوں نے بالخصوص ابوظہبی، دبئی اور دیگر ریاستوں کے حکمرانوں کے وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ لاکھوں غیر ملکی شہریوں کو مساوی مواقع، محفوظ ماحول، مذہبی رواداری اور ترقی کے یکساں امکانات فراہم کرنا اماراتی قیادت کی بصیرت اور بہترین طرزِ حکمرانی کا عملی ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے امن پسند افراد کے لیے متحدہ عرب امارات ایک دوسرا گھر بن چکا ہے۔اس موقع پر صدر پاکستان پیپلز پارٹی یو اے ای سردار جاوید یعقوب نے بھی خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری کی قومی، جمہوری اور آئینی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی صحت و درازیٔ عمر کے لیے دعا کی۔انہوں نے ملک محمد اسحاق، چیف آرگنائزر پاکستان پیپلز پارٹی یو اے ای کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل چھٹی کامیاب اور تاریخی تقریب کا کامیاب انعقاد و میزبانی ان کی قائدانہ صلاحیتوں، تنظیمی مہارت اور پارٹی سے غیر متزلزل وابستگی کا واضح ثبوت ہے، جس نے یو اے ای میں پارٹی کو مزید فعال، متحد اور منظم بنایا ہے۔ تقریب کی نظامت کے فرائض نوفل عالم نے انجام دیے۔ اس موقع پرریان فاروقی اور چوہدری فراز قیوم، سینئر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی یو اے ای نے بھی خطاب کیا اور صدر آصف علی زرداری کی جمہوریت، آئین اور عوامی خدمت کے لیے گرانقدر خدمات کو سراہتے ہوئے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو، صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے نظریات کے فروغ کے لیے اپنی جدوجہد مزید تیز کریں۔ تقریب کے اختتام پر صدر آصف علی زرداری کی 71ویں سالگرہ کا شاندار کیک کاٹا گیا، شرکاء نے ان کی صحت، درازیٔ عمر، کامیابی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ تقریب اس عزم کے اظہار کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی کہ پاکستان پیپلز پارٹی یو اے ای بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو جمہوری اقدار، آئینی بالادستی، قومی اتحاد، بین الصوبائی ہم آہنگی اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت متحد رکھنے کے اپنے مشن کو مزید مؤثر انداز میں جاری رکھے گی۔

Share On Social Media

KARACHI

ایف پی سی سی آئی پر ویزا فروخت سے متعلق الزامات بے بنیاد، من گھڑت اور حقائق کے منافی ہیں

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سیکریٹری جنرل نے 21 جولائی 2026

Read More

وفاقی وزرا کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے آزاد کشمیر کا معاملہ پیچیدہ ہورہا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے حالیہ بحران

Read More

TECHNOLOGY

اینڈرائیڈ فون کے 3 سیفٹی فیچرز آپ کی جان بچا سکتے ہیں، ابھی آن کریں

آج کل موبائل فون ہماری زندگی کا سب سے اہم حصہ بن چکا ہے۔ فون

Read More

مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس اداروں کی سکیورٹی کا نظام تبدیل کررہے ہیں، ماہرین

مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس خاموشی سے کاروباری اداروں کے نظام میں سب سے زیادہ فعال

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.