اینٹی بائیوٹکس کو طاقت دینے والا نیا فارمولا دریافت

دنیا بھر میں بیماریاں پھیلانے والے جراثیم روز بروز زیادہ طاقتور ہو رہے ہیں اور عام ادویات جنہیں اینٹی بائیوٹک کہا جاتا ہے، اب ان پر اثر نہیں کر رہیں۔ ان جراثیموں کو سپربگز کا نام دیا جاتا ہے جو دواؤں کے اثر کو زائل کرنے کی صلاحیت پیدا کر چکے ہیں۔ اس خطرناک مسئلے سے نمٹنے کے لیے سائنسدانوں نے ایک نیا اور آسان طریقہ تلاش کیا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق ہر سال ہزاروں افراد ایسے انفیکشنز کے باعث جان کی بازی ہار جاتے ہیں جن کا علاج پہلے عام اینٹی بائیوٹکس سے ممکن تھا۔ اس صورتحال نے نہ صرف عام بیماریوں بلکہ سرجری، کینسر کے علاج اور ہسپتالوں میں کیے جانے والے کئی طبی مراحل کو بھی خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔

اب سائنسدانوں نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک امید افزا پیش رفت کی ہے۔ نئی تحقیق کے مطابق، مکمل طور پر نئی اینٹی بائیوٹک تیار کرنے کے بجائے موجودہ ادویات کو دوبارہ طاقتور بنایا جا سکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے ”اینٹی بائیوٹک ایڈجوونٹس“ نامی خاص مرکبات استعمال کیے جا رہے ہیں، جو خود بیکٹیریا کو نہیں مارتے بلکہ اینٹی بائیوٹکس کو اپنا کام مؤثر انداز میں کرنے میں مدد دیتے ہیں۔۔

امریکا کی کولڈ اسپرنگ ہاربر لیبارٹری (سی ایس ایچ ایل) کی تحقیق کے مطابق ماہرین نے ایک خاص مرکب ”پی جی ایچ آئی-4“ دریافت کیا، جسے وینکومائسین نامی طاقتور اینٹی بائیوٹک کے ساتھ استعمال کیا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ یہ امتزاج ان بیکٹیریا کے خلاف بھی مؤثر ثابت ہوا جو پہلے وینکومائسین کے خلاف مزاحمت پیدا کر چکے تھے۔

وینکومائسین کو سنگین انفیکشنز، خصوصاً ایم آر ایس اے اور کلسٹریڈیئم ڈیفیسائل جیسے جراثیم کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم، وقت کے ساتھ بعض بیکٹیریا نے اس دوا کے خلاف بھی دفاعی صلاحیت پیدا کر لی، جس کے بعد انہیں ”سپر بگز“ کا نام دیا گیا۔

تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے پایا کہ پی جی ایچ آئی-4 بیکٹیریا کے ایک اہم خامرے ”سیگریٹڈ اینٹی جن اے“ کو غیر فعال کر دیتا ہے۔ اس سے بیکٹیریا کی حفاظتی دیوار کمزور ہو جاتی ہے اور وینکومائسین دوبارہ انہیں ختم کرنے کے قابل ہو جاتی ہے۔ لیبارٹری تجربات میں دوا کے خلاف مزاحمت رکھنے والے ”ای فیشیم“ بیکٹیریا کو کامیابی سے ختم کیا گیا۔

کولڈ اسپرنگ ہاربر لیبارٹری کے پروفیسر جان موسس نے کہا، یہ دریافت بنیادی کیمیائی تحقیق کا نتیجہ ہے۔ کیمیائی عمل کی تیاری کے دوران ایک ایسے مادے کی دریافت ممکن ہوئی جو دواؤں کے خلاف جراثیم کی مزاحمت میں شامل انزائم کو روکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کام کیمیا کے ایسے عمل کو ظاہر کرتا ہے جو دواؤں کی دریافت کو تیز بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، اور قابلِ اعتماد کیمیائی تجربات کی مدد سے ہم نئے اور موثر مالیکیول بنا سکتے ہیں۔

سائنسدانوں نے ”ڈائیورسٹی اورینٹڈ کلکنگ“ (ڈی او ایس) نامی ایک جدید طریقہ استعمال کرتے ہوئے 150 سے زائد کیمیائی مرکبات پر مشتمل ایک لائبریری تیار کی ہے، جس سے نہ صرف اینٹی بائیوٹک مزاحمت بلکہ کینسر سے متعلق تحقیقات میں بھی مدد مل رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ طریقہ مزید کامیاب ثابت ہوتا ہے تو مستقبل میں تپ دق (ٹی بی) سمیت دیگر خطرناک اور دوا کے خلاف مزاحمت رکھنے والے بیکٹیریا کے علاج کے لیے بھی نئی راہیں کھل سکتی ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق اینٹی بائیوٹکس کے غیر ضروری اور غلط استعمال نے اس مسئلے کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ وہ عوام کو مشورہ دیتے ہیں کہ اینٹی بائیوٹکس صرف ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کی جائیں اور دوا کا مکمل کورس کیا جائے تاکہ بیکٹیریا میں مزاحمت پیدا ہونے کے امکانات کم ہوں اور جراثیم دواؤں کے خلاف خود کو طاقتور نہ بنا سکیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق اس بات کی یاد دہانی ہے کہ مستقبل کی بڑی طبی کامیابیاں ہمیشہ ہسپتالوں میں نہیں بلکہ لیبارٹریوں میں جنم لیتی ہیں، جہاں سائنسدان نئی دریافتوں کے ذریعے انسانیت کے لیے امید کی کرن پیدا کرتے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

پانی چوری روکنے کیلئے خصوصی تھانہ قائم، زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ

پانی چوری کے بڑھتے واقعات روکنے کیلئے خصوصی تھانہ قائم کردیا گیا۔ پانی چوری کے

Read More

کارگو طیارے کا ملبہ مل گیا، عملے کی تلاش، تحقیقات تیز، کے ٹو ایئر ویز کا آفس سیل

نجی کارگو ایئرلائن کے ٹو ایئرویز کے شارجہ سے کراچی آنے والے کارگو طیارے کے

Read More

TECHNOLOGY

سعودی محققین کی بڑی کامیابی، پاس ورڈ کے بغیر ڈیوائسز کی شناخت کرنے والی جدید ٹیکنالوجی تیار

سعودی عرب کی کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے محققین نے ایک ایسی

Read More

اوپن اے آئی کل اپنا جدید ترین مصنوعی ذہانت ماڈل ’جی پی ٹی 5.6‘ متعارف کرائے گی

مصنوعی ذہانت کی معروف کمپنی اوپن اے آئی کل (بروزجمعرات) اپنا اب تک کا جدید

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.