اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری ہے، جبکہ راولپنڈی میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کی حفاظت کے لیے ندی نالوں میں نہانے پر پابندی بھی عائد کر دی ہے۔

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں بارش کے باوجود موسم میں حبس برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

پشاور، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، صوابی، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، کوہستان، تورغر، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مہمند، خیبر، کرم، کوہاٹ، اورکزئی، ہنگو، کرک، لکی مروت، بنوں اور شمالی وزیرستان میں بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ روز پشاور، چراٹ، کالام، مالم جبہ، دیر اور پٹن میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ پٹن میں 14 ملی میٹر، چراٹ میں 7 ملی میٹر، کالام، دیر اور مالم جبہ میں 5،5 ملی میٹر جبکہ پشاور میں 3 ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ صوبے میں سب سے کم درجہ حرارت مالم جبہ میں 13 اور کالام میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے، تاہم ژوب، موسیٰ خیل، شیرانی، بارکھان، خضدار اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 اور قلات میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ زیارت میں 27، ژوب میں 35، سبی میں 39، تربت میں 42، نوکنڈی میں 45، چمن میں 38، جبکہ ساحلی علاقوں گوادر میں 31 اور جیوانی میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

اُدھر کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے اور جنوب مغرب سے 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ مطلع جزوی ابر آلود، گرم اور مرطوب رہنے کے ساتھ بوندا باندی بھی متوقع ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

ایف پی سی سی آئی کا ترکیہ میں اسلامک چیمبر کے بورڈ اجلاس میں پاکستان کے قائدانہ کردار کا اعادہ

کراچی: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے

Read More

کراچی میں بادلوں کا راج، شام میں ہلکی بوندا باندی کا امکان

شہر قائد میں آج بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جس کے باعث موسم نسبتاً

Read More

TECHNOLOGY

یوٹیوب نے نیا زبردست فیچر متعارف کروا دیا

دنیا کے سب سے بڑے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ’یوٹیوب‘ نے اپنے مختصر دورانیے کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.