آزاد کشمیر میں انتخابی دنگل سج گیا، 3 اضلاع میں پولنگ شروع

میرپور، آزاد کشمیر: 

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026 کے پہلے مرحلے میں پولنگ کا آغاز ہوگیا۔

میرپور ڈویژن کے تین اضلاع میرپور، کوٹلی اور بھمبر کے 13 حلقوں میں ووٹرز اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔

پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انتخابی عملے کو پولنگ کا سامان فراہم کر دیا گیا ہے، جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

میرپور ڈویژن کے 13 انتخابی حلقوں میں مجموعی طور پر 14 لاکھ ایک ہزار 439 ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے، جن میں 7 لاکھ 25 ہزار 118 مرد اور 6 لاکھ 75 ہزار 628 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ 

انتخابی عمل کے لیے ڈویژن بھر میں 2 ہزار 454 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ ضلع میرپور کے 4 حلقوں میں 597، ضلع کوٹلی کے 6 حلقوں میں 1107 جبکہ ضلع بھمبر کے 3 حلقوں میں 608 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

ایم کیو ایم وزرا اور اراکین سندھ اسمبلی کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اہم وزرا اور سندھ اسمبلی کے اراکین

Read More

سانحہ گُل پلازہ: وزیراعلیٰ سندھ کا متاثرین کو 2 ماہ میں دکانیں تیار کرکے دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سانحہ گُل پلازہ کے متاثرین کو دو ماہ

Read More

TECHNOLOGY

چھوٹے کاروبار کی ترقی کے لیے واٹس ایپ بزنس کے 5 فیچرز کیا ہیں؟

تہواروں کا سیزن چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے لیے سنہری موقع ثابت ہوتا

Read More

اردو کے فروغ کے لیے پاکستان کا نیا قدم، اے آئی سافٹ ویئر ’گرامورا‘ تیار

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں اردو زبان کے فروغ اور اسے جدید ٹیکنالوجی سے ہم

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.