پنجاب میوزک گروپ کے زیر اہتمام پنجاب کمپلیکس (PILAC) لاہور میں شاندار موسیقی کی محفل

خالد محمود گوندل

لاہور, پنجاب میوزک گروپ (PMG) انٹر نیشنل کے بینر تلے چیف آرگنائزر نزاکت علی خان کے زیر اہتمام پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج، آرٹ اینڈ کلچر (PILAC)، لاہور میں ایک شاندار موسیقی کی محفل منعقد ہوئی، جس میں پنجاب بھر سے معروف گلوکاروں، موسیقاروں، فنکاروں اور موسیقی سے محبت رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔


یہ پروگرام خصوصاً دنیائے طبلہ نوازی کے عظیم استاد سجاد علی خان اور گلوکار استاد برکت خان کی سالانہ برسی اور انکی خدمات کو ٹریبیوٹ پیش کرنا تھا۔ محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور صوفیانہ کلام سے کیا گیا، جس کے بعد معروف فنکاروں نے کلاسیکل، نیم کلاسیکل، فوک اور ملی نغمے پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ پروگرام کی کمپئرنگ محترمہ شیخ حاجرہ نے بخوبی ادا کی۔ تقریب کے دوران موسیقی کے فروغ، ثقافتی ورثے کے تحفظ اور نوجوان نسل کو موسیقی سے جوڑنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
دوحہ قطر سے ہمارے مہمان خاص اور فنکار سنگر احمد محمد نے خصوصی شرکت کی اور پرتپاک پرفارمینس دی، پاکستان ریڈیو و ٹی وی سے وابستہ گلوکار رضوان علی نے کلاسیکل موسیقی سے سامان باندھ دیا۔ اس موقع پر پروگرام کی آن و شان مہمان خصوصی پٹیالہ گھرانے کے چشم و چراغ استاد نایاب علی خان نے اپنے قیمتی وقت سے چند لمحات اس شب موسیقی کو بخشے۔ دیگر پرفارمرز میں استاد محمد شہزاد ناگی، ساغر علی خان، عمران بوبی، ایس علی نظر ، غلام عباس ، روبی خان صاحبہ، متین احمد، برکت خان، شفاقت علی، ساجد رفیع، پونم ناز ، فلم آرٹسٹ و گلوکارہ زینت نور، چوہدری دلاور حسین اور عارف (باڈی بلڈر) شامل تھے۔ جن کی مدھر آوازوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور حاظرین خوب محظوظ ہوئے۔
میوزیشنز میں طبلہ نواز سجاد علی پپو اور قاسم علی خان، ہارمونیم پہ لطیف (دوحہ قطری) اور ڈی جے ساؤنڈ کے فرائض حاجی یونس صاحب نے انجام دئے۔ پروگرام کے اختتام پر استاد نایاب علی خان نے تمام فنکاروں کو پی ایم جی کی اعزازی شیلڈز اور کیش انعامات سے نوازا۔ پروگرام کی کامیابی کا سہرہ اسپانسر قصور سویٹ لاہور کے سر بھی رہا جنہوں نے تمام حاضرین و فیملیز اور پرفارمرز کے لئے ریفریشمنٹ کا زبردست اہتمام کیا تھا جس میں چائے، کافی، پانی اور کھانے کا بندوبست شامل رہا۔ اسی اثناء میں حکومت پنجاب کا بھی خصوصی شکریہ جنہوں نے فن و فنکاروں کو ہمیشہ پروموٹ کرنے کے لئے پی ایم جی کا ہاتھ تھامے رکھا۔ نزاکت علی خان نے فرداً فرداً سب کا شکریہ ادا کیا اور اس کامیابی پر خوب مبارکباد بھی سمیٹی۔
پی ایم جی 31 جولائی کو محمد رفیع نائٹ اور 14 اگست کو آزادی پاکستان شو کی تیاریاں زور وشور سے کر رہی ہے جس کے لئے انٹرنیشنل مہمانوں کے وطن لوٹنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

پاکستان میں دہشتگردی اور بدامنی بے نقاب، بھارتی صحافی نے بھانڈا پھوڑ دیا

 پاکستان میں دہشتگردی اور بدامنی کے پیچھے بھارتی مکروہ کردار بے نقاب گیا۔ بھارتی صحافیوں

Read More

عوام دوست منڈی میں قربانی کے جانوروں کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز

)ناردرن بائی پاس پر قائم 'عوام دوست مویشی منڈی' میں عیدِ قربان کی گہما گہمی

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کا اپنا کلاؤڈ اسٹوریج: گوگل ڈرائیو اور آئی کلاؤڈ کی ضرورت نہیں رہے گی

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ ایک ایسے انقلابی فیچر پر کام کر

Read More

یو اے ای کا 50 فیصد حکومتی نظام مصنوعی ذہانت پر منتقل کرنے کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ دو برسوں میں حکومت کے 50

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.