فرانس اور اسپین میں خوفناک جنگلاتی آگ، 2 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس اور اسپین میں شدید گرمی، خشک موسم اور تیز ہواؤں کے باعث بھڑکنے والی جنگلاتی آگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک میں اب تک 2 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد کو اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا ہے۔ حکام نے متعدد علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے فوج اور یورپی یونین کی امدادی ٹیموں کو بھی امدادی کارروائیوں میں شامل کر لیا ہے۔

فرانس کے جنوب مغربی علاقوں جیروںد اور لینڈز میں تقریباً 2 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، جبکہ بوردو کے قریب مزید 60 ہزار کے لگ بھگ شہریوں کو احتیاطاً انخلا کا حکم دیا گیا۔ حکام کے مطابق اب تک 19 ہزار ہیکٹر سے زائد جنگلات جل چکے ہیں اور کم از کم 80 مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔ مشہور سیاحتی مقام کیپ فیرے سے سینکڑوں افراد کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ علاقوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ آگ بجھانے کے دوران تقریباً 50 فائر فائٹرز زخمی ہوئے ہیں۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے فوج کو امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کی ہدایت دیتے ہوئے یورپی یونین کے سول پروٹیکشن میکانزم سے بھی مدد طلب کی ہے۔

دوسری جانب اسپین میں دارالحکومت میڈرڈ کے مغرب میں کئی جنگلاتی آگ آپس میں مل کر ایک بڑے الاؤ کی شکل اختیار کر چکی ہیں۔ حکام کے مطابق کم از کم 25 ہزار افراد کو گھروں سے نکالا گیا ہے جبکہ تقریباً 40 ہزار افراد کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ میڈرڈ کی علاقائی صدر ازابیل دیاز آیوسو نے اسے خطے کی تاریخ کی بدترین آگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی، تیز ہوائیں اور آگ کے مختلف محاذ ایک ’مکمل طوفان‘ کی صورت اختیار کر چکے ہیں۔

اسپین میں اب تک تقریباً 15 ہزار ہیکٹر رقبہ آگ کی لپیٹ میں آ چکا ہے، جبکہ متعدد قصبوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کا اعلان کیا ہے۔

ماہرین کے مطابق یورپ میں مسلسل ہیٹ ویوز، خشک سالی اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات جنگلاتی آگ کے خطرات میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں، جبکہ رواں سال یورپ میں جلنے والے جنگلات کا رقبہ گزشتہ دو دہائیوں کی اوسط سے بھی زیادہ ہو چکا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

امریکا ایران مذاکرات: امریکی سیکیورٹی ٹیم کے خصوصی طیارے پاکستان پہنچ گئے

پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان مجوزہ مذاکرات کے دوسرے دور کے سلسلے میں

Read More

کراچی سے پہلی حج پرواز 160 عازمین کے ساتھ حجازِ مقدس روانہ

ملک بھر کے ہوائی اڈوں سے حج پروازوں کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگیا، کراچی

Read More

TECHNOLOGY

پاکستان میں موبائل فون مزید مہنگے، قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا؟

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں،

Read More

جعلسازی کی نئی مہم، 30 ہزار اکاؤنٹس ہیک ہونے کا انکشاف!

تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ویتنام سے آپریٹ کی جانے والی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.