موبائل چارج کرنے سے بجلی کا بل کتنا بڑھ جاتا ہے؟

آج کے دور میں موبائل فون ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے۔ صبح اٹھتے ہی یا رات کو سونے سے پہلے فون کو چارج کرنا زیادہ تر لوگوں کے روزمرہ معمولات میں شامل ہے۔ کچھ افراد دن میں ایک بار چارجر لگاتے ہیں اور کچھ دو یا تین بار۔ اکثر لوگوں کے ذہن میں یہ سوال آتا ہے کہ کیا روز موبائل چارج کرنے سے بجلی کا بل بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے یا اس کا خرچہ اتنا کم ہوتا ہے کہ فرق ہی نہیں پڑتا۔

سچ یہ ہے کہ موبائل فون چارج کرنے میں بہت ہی کم بجلی خرچ ہوتی ہے۔ اگر ہم اس کا موازنہ گھر کے دوسرے آلات جیسے فریج، استری، یا پنکھے سے کریں تو اس کا خرچ نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔

بجلی کا کتنا خرچ ہوتا ہے اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ فون کی بیٹری کتنی بڑی ہے، چارجر کتنا طاقتور ہے اور چارج ہونے میں کتنا وقت لگتا ہے۔ عام طور پر ایک عام چارجر ایک گھنٹے میں بہت ہی معمولی بجلی استعمال کرتا ہے۔ اگر فون پورا چارج ہونے میں تین گھنٹے لے تو بھی بجلی کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ ہی استعمال ہوتا ہے۔

اگر کوئی شخص روزانہ اپنا موبائل چارج کرے تو پورے ایک سال میں بھی صرف چند یونٹ بجلی ہی خرچ ہوتی ہے۔ تیز چارجر استعمال کرنے سے بجلی تھوڑی زیادہ لگتی ہے لیکن پھر بھی یہ اتنی کم ہوتی ہے کہ بجلی کے بل پر اس کا کوئی خاص اثر نہیں پڑتا۔

اگر حساب لگایا جائے تو ایک سال میں موبائل چارج کرنے کا کل خرچہ صرف کچھ روپے بنتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ روزانہ موبائل چارج کرنے سے اپ کے بجٹ پر کوئی بوجھ نہیں پڑتا اور یہ گھر میں بجلی کا سب سے سستا استعمال ہے۔

البتہ موبائل چارج کرتے وقت احتیاط ضروری ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل فون چارج کرتے وقت ہمیشہ اصل چارجر کا استعمال کریں اور چارجنگ کے دوران فون کو تکیے یا لحاف کے نیچے رکھ کر چارج نہ کریں، کیونکہ اس سے فون زیادہ گرم ہو سکتا ہے اور بیٹری کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ خراب چارجر کو فوری طور پر نوب سے نکال دیں تاکہ فون گرم ہونے یا بیٹری کے خراب ہونے سے بچا جا سکے۔

خلاصہ یہ ہے کہ موبائل فون ہماری زندگی کا لازمی حصہ بن چکا ہے لیکن اسے چارج رکھنے کے لیے لگنے والی بجلی اور اس کا خرچہ اتنا کم ہے کہ اپ کو بل کی فکر کرنے کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

پنکی کیس: تھانے کی ویڈیو غائب، خواتین اہلکار کلیئر، ایس ایچ او کا کردار مشکوک

کراچی میں ہائی پروفائل انمول عرف پنکی کیس کی تفتیش میں انتہائی سنسنی خیز اور

Read More

کراچی میں ایک اور منشیات سپلائی نیٹ ورک بے نقاب، خاتون سمیت 3 افراد گرفتار

کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آئس اور ہیروئن کی سپلائی میں ملوث

Read More

TECHNOLOGY

اے آئی پر بڑھتا انحصار انسانی ذہانت کے لیے خطرہ بننے لگا، برطانوی سائنسی ادارہ

برطانوی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت یا اے آئی پر بڑھتا ہوا

Read More

اے آئی کی تیزی سے بڑھتی ترقی پر ماہرین نے دنیا کو خبردار کردیا

تیزی سے ترقی کرتی ہوئی اے آئی انسانوں کی صلاحیتوں کو پیچھے چھوڑ سکتی ہے،

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.