سعودی عرب نے ایک سالہ ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا متعارف کرا دیا

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے ایک سالہ ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ نئے نظام کے تحت زائرین ایک سال کے دوران متعدد بار مملکت میں داخل ہو سکیں گے، جب کہ مجموعی طور پر 90 روز تک قیام کی اجازت ہوگی۔

سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ نیا ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا اجرا کی تاریخ سے 365 روز تک مؤثر ہوگا، جس کے دوران زائرین متعدد مرتبہ سعودی عرب کا سفر کر سکیں گے۔

وزارت کے مطابق ویزا ہولڈر ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 90 روز تک مملکت میں قیام کر سکے گا۔ ہر دورے میں گزارے گئے دن اسی 90 روزہ مدت میں شمار ہوں گے۔

وزارت نے واضح کیا ہے کہ اس ویزے کے ذریعے حج سیزن کے دوران سعودی عرب میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، جب کہ ہر سفر کے لیے منتخب کیے جانے والے عمرہ پیکیج کی مدت بھی ویزے پر دستیاب باقی دنوں سے زیادہ نہیں ہو سکتی۔

اعلان کے مطابق ہر نئے دورے سے قبل زائرین کو نسک پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ منظور شدہ سروس فراہم کنندہ سے عمرہ پیکیج خریدنا ہوگا، جب کہ نسک ایپ کے ذریعے عمرہ پرمٹ بھی حاصل کرنا لازمی ہوگا، جس کی تاریخیں منتخب پیکیج سے مطابقت رکھیں گی۔

وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ ہر مرتبہ سعودی عرب سے روانگی پر ویزا خودکار طور پر معطل ہو جائے گا، جب کہ دوبارہ آمد کے وقت تمام ضابطہ جاتی تقاضے پورے کرنے کے بعد ازخود فعال ہو جائے گا۔

وزارت کے مطابق اگر زائر 90 روزہ اجازت شدہ مدت پوری استعمال نہ کرے تو باقی ماندہ دن ویزے کی مدت ختم ہونے تک آئندہ دوروں میں استعمال کیے جا سکیں گے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عمرہ زائرین کو مزید سہولت فراہم کرنا اور ویژن 2030 کے تحت مذہبی سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

سپریم کورٹ کی ہدایات پر صارم برنی ویلفیئر ٹرسٹ سے 1 ارب کی عمارت واگزار

سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ایف آئی اے اور متروکہ وقف املاک بورڈ

Read More

کراچی: پولیس کا جماعت اسلامی کی پریس کانفرنس پر دھاوا، ایم پی اے سمیت متعدد رہنما گرفتار

پولیس نے جماعت اسلامی کراچی کے قائم مقام امیر مسلم پرویز، رکن سندھ اسمبلی محمد

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کا صارفین کی سیکیورٹی مزید مضبوط بنانے کے لیے نیا پاس ورڈ فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

دنیا کی مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے اکاؤنٹس کو مزید محفوظ بنانے کے نئے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.