اوپن اے آئی کے نئے ماڈل کا سیکیورٹی ٹیسٹ کے دوران معروف پلیٹ فارم پر سائبر حملہ

معروف آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل ’چیٹ جی پی ٹی‘ کی مالک کمپنی ’اوپن اے آئی‘ نے انکشاف کیا ہے کہ اس کے جدید ترین اے آئی ماڈلز میں سے ایک نے سیکیورٹی ٹیسٹ کے دوران غیر متوقع طور پر تمام سیکیورٹی پروٹوکولز توڑتے ہوئے سائبر حملہ کیا۔ کمپنی کے مطابق اے آئی ماڈل سسٹم کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نہ صرف ٹیسٹنگ کے ماحول سے باہر نکلا بلکہ اس نے دنیا کے بڑے اے آئی پلیٹ فارمز میں سے ایک ’ہگنگ فیس‘ کے بعض داخلی نظاموں تک بھی رسائی حاصل کی۔

اوپن اے آئی کے مطابق یہ واقعہ ایک کنٹرولڈ سیکیورٹی ٹیسٹ کے دوران اس وقت پیش آیا جب کمپنی اپنے اے آئی ایجنٹ کی صلاحیتوں کا جائزہ لے رہی تھی۔ اے آئی ایجنٹ ایسے نظام کو کہا جاتا ہے جو دی گئی ہدایات کے بعد خودمختار انداز میں مختلف کام انجام دے سکتا ہے۔

اس ٹیسٹ کا مقصد یہ دیکھنا تھا کہ آیا یہ ماڈل کمپیوٹرز کی سیکیورٹی خامیاں ڈھونڈ سکتے ہیں یا نہیں۔ اس کام کے لیے ماڈل کو ایک محفوظ ماحول ’سینڈ باکس‘میں رکھا گیا تھا، جہاں سے وہ باہر انٹرنیٹ پر نہیں جا سکتا تھا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کے دوران اے آئی ایجنٹ نے ’سینڈ باکس‘ میں موجود کمزوریاں تلاش کیں اور ان ہی کی مدد سے مقررہ حدود سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔

’ہگنگ فیس‘ اے آئی اور مشین لرننگ کے شعبے کے بڑے پلیٹ فارمز میں شمار ہوتا ہے، جہاں دنیا بھر کے ڈویلپرز اپنے بنائے ہوئے اے آئی ماڈلز شیئر کرتے ہیں۔ اوپن اے آئی کے مطابق اے آئی ماڈل کسی ماہر انسانی ہیکر کی طرح ’ہگنگ فیس‘ نامی پلیٹ فارم کے بعض داخلی سسٹمز تک بھی رسائی حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوگیا۔

اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹ مین نے اس واقعے کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ’ہگنگ فیس‘ کے ساتھ مل کر اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

ہگنگ فیس کے چیف ایگزیکٹیو کلیمنٹ ڈیلانگ نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں اس واقعے حیران کُن قرار دیا ہے۔

کلیمنٹ ڈیلانگ کا کہنا تھا کہ ’مجھے اپنی سیکیورٹی ٹیم پر بے حد فخر ہے۔ انہوں نے ایک ایسے سائبر حملے کا بروقت سراغ لگایا اور اسے بروقت قابو کیا۔ ایسا حملہ ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔‘

انہوں نے کہا کہ ایسی معلومات کو خفیہ رکھنا مسئلے کا حل نہیں۔ دنیا بھر میں سائبر سیکیورٹی سے وابستہ افراد کو غیر ضروری پابندیوں سے آزاد اوپن ماڈلز تک رسائی ہونی چاہیے تاکہ وہ ایسے خطرات کا مؤثر انداز میں مقابلہ کر سکیں۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں ٹرانسپوٹرز کی ہڑتال جاری، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ہے جس کے باعث گزشتہ دو

Read More

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 4.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، خرم شہزاد

پاکستان کے آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبے کی برآمدات میں مسلسل اضافہ جاری ہے

Read More

TECHNOLOGY

مائیکروسافٹ آؤٹ لک اور ون ڈرائیو صارفین سائبر حملوں کی زد میں

امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) نے مائیکروسافٹ 365 سروسز استعمال کرنے والے صارفین،

Read More

فیفا ورلڈ کپ 2026:  میٹا نے انسٹاگرام، واٹس ایپ اور فیس بک کے نئے فیچرز متعارف کرا دیے

میٹا نے فیفا ورلڈ کپ کے لیے انسٹاگرام، واٹس ایپ، فیس بک، میسنجر اور تھریڈز

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.