ینگ مسلم فٹبال گراؤنڈ اورنگی ٹاؤن ویسٹ کے وفد کی ڈپٹی کمشنر ویسٹ سے اہم ملاقات

کراچی: یوتھ اسپورٹس اور کھیلوں کے فروغ کے سلسلے میں ینگ مسلم فٹبال گراؤنڈ اورنگی ٹاؤن ویسٹ کے وفد نے ڈپٹی کمشنر کراچی ویسٹ، علی ذوالفقار سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔وفد میں مختلف کھیلوں سے وابستہ ممتاز شخصیات شریک تھیں، جن میں ذاکر خان (فٹبال آرگنائزر)، غلام نبی (گولڈ میڈلسٹ)، مقدس (پاکستان آرمی)، نایاب، استاد فدا حسین (انٹرنیشنل باکسنگ کوچ)، عدنان آفریدی (انٹرنیشنل باکسر)، عائشہ بلوچ (گولڈ میڈلسٹ)، شہزاد اور ارشد (کرکٹ) شامل تھے۔ملاقات کے دوران ینگ مسلم فٹبال گراؤنڈ اورنگی ٹاؤن ویسٹ کی بحالی، نوجوانوں کے لیے کھیلوں کی سہولیات میں بہتری، گراؤنڈ کے تحفظ اور مختلف کھیلوں کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ? خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ویسٹ علی ذوالفقار صاحب نے وفد کی تجاویز کو سراہتے ہوئے نوجوانوں میں مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وفد نے ڈپٹی کمشنر ویسٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ باہمی تعاون سے ینگ مسلم فٹبال گراؤنڈ اور دیگر کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا، جس سے علاقے کے نوجوانوں کو بہتر مواقع میسر آئیں گے۔وفد نے اس موقع پر اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ نوجوان نسل کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے اور انہیں منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لیے مختلف اسپورٹس ایونٹس، ٹورنامنٹس اور تربیتی پروگراموں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل صحت مند معاشرے کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں اور سرکاری اداروں اور مقامی تنظیموں کے باہمی تعاون سے علاقے میں کھیلوں کے مثبت رجحان کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

گُل پلازا میں آتشزدگی کے بعد ملحقہ رمپا پلازا غیر محفوظ قرار

کراچی کے گل پلازا میں پیش آنے والے ہولناک آتشزدگی کے واقعے کے بعد اس

Read More

TECHNOLOGY

دنیا کے 40 فیصد اینڈرائیڈ فونز نئے سائبر حملوں کے خطرے سے دوچار

گوگل نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں استعمال ہونے والے تقریباً 40 فیصد

Read More

یوٹیوب نے فری صارفین کے لیے بیک گراؤنڈ ویڈیو چلانے کا راستہ بند کر دیا

اگر آپ موبائل پر براؤزر کو منی مائز کر کے یا اسکرین لاک کر کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.