خیبرپختونخوا میں بارش کا سلسلہ جاری، سیلابی صورتحال، 12 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا میں دو دنوں سے وقفے وقفے سے جاری طوفانی بارش اور سیلاب سے حادثات میں 12 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوئے اور 18 گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بارش اور گھروں کی چھتیں، دیواریں گرنے اور دیگر مختلف حادثات میں 12 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جن میں 5 بچے اور دو خواتین شامل ہیں، اسی طرح زخمیوں میں 10 مرد، 4 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بارش اور سیلاب سے 18 گھر بھی متاثر ہوئے ہیں، ان میں 15 جزوی جبکہ 3 مکمل طور پر منہدم ہوئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ حادثات صوبے کے مختلف اضلاع پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان، بونیر، باجوڑ، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، تور غر اور کرم اور شمالی وزیرستان میں پیش آئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو متاثرین کو جلد امدادی سامان فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

خیبر پختونخوا میں دریاؤں سے متعلق رپورٹ میں پی ڈی ایم اے نے کہا کہ صوبے کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

گل پلازہ آتشزدگی، سرکار کی مدعیت میں درج مقدمہ کی تفصیلات سامنے آگئیں

گل پلازہ واقعے کی ایف آئی آر 23 جنوری 2026 کودرج کی گئی تھی۔ اس

Read More

ایم کیو ایم وزرا اور اراکین سندھ اسمبلی کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اہم وزرا اور سندھ اسمبلی کے اراکین

Read More

TECHNOLOGY

نجی زندگی خطرے میں، چیٹ جی پی ٹی صارف کی خفیہ پروفائلز بنانے لگا

اوپن اے آئی کی ایک سابق محقق زوئی ہٹزِگ نے کمپنی چھوڑتے ہوئے خبردار کیا

Read More

روس میں واٹس ایپ پر پابندی، صارفین کو سرکاری میسجنگ ایپ استعمال کرنے کی ہدایت

روس نے میسجنگ سروس واٹس ایپ کو مبینہ قانونی خلاف ورزیوں کے باعث بلاک کر

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.