کاکروچ جنتا پارٹی کی حمایت میں احتجاج؛ راہول اور پریانکا گاندھی پر تشدد اور گرفتاری

بھارت میں حکومت مخالف احتجاج کے دوران کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی ان کی بہن پریانکا گاندھی واڈرا اور متعدد دیگر رہنماؤں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوانوں کی ابھرتی ہوئی جماعت کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں نوجوان مظاہرین پر پولیس تشدد کے خلاف کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ کے قریب احتجاجی دھرنا دیا تھا۔

مظاہرین نے حالیہ واقعات میں نوجوانوں پر پولیس کارروائی، تعلیمی بدعنوانی اور بے روزگاری کے خلاف نعرے لگائے جب کہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ سے استعفے کا مطالبہ بھی کر رہے تھے۔

احتجاج کی قیادت راہول گاندھی کر رہے تھے جبکہ پریانکا گاندھی بھی کارکنوں کے ہمراہ موجود تھیں جنھیں منتشر کرنے کے لیے پولیس نے طاقت کا استعمال کیا اور راہول گاندھی، پریانکا گاندھی اور متعدد کانگریسی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

کانگریس کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج نوجوانوں پر مبینہ پولیس تشدد، سرکاری ملازمتوں میں بے ضابطگیوں، امتحانی پرچوں کے لیک ہونے، تعلیمی نظام میں بدعنوانی اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے خلاف کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت میں گزشتہ کئی ہفتوں سے لاکھوں طلبا اور نوجوان مختلف ریاستوں میں احتجاج کر رہے ہیں۔

مظاہرین کا مؤقف ہے کہ سرکاری ملازمتوں کے امتحانات اور میڈیکل داخلہ ٹیسٹ میں پیپر لیک ہونے کے واقعات نے نوجوانوں کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے، جبکہ وہ وفاقی وزیر تعلیم کے استعفے کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔

ادھر کانگریس نے حکومت پر اختلافِ رائے کو دبانے اور پرامن احتجاج کو طاقت کے ذریعے روکنے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ حکومتی حلقوں کی جانب سے اس معاملے پر فوری ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Share On Social Media

KARACHI

TECHNOLOGY

قرآن مجید کی تفسیر کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال ممنوع قرار، مصری دارالافتا کا فتویٰ

مصری دارالافتا نے فتویٰ جاری کرتے ہوئے قرآن مجید کی تفسیر کے لیے مصنوعی ذہانت

Read More

’واٹس ایپ محفوظ نہیں‘، ایلون مسک کی صارفین کو وارننگ

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک نے  میٹا کی ملکیت والے واٹس

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.