ڈچس آف کینٹ کی وصیت کی تفصیلات سامنے آ گئیں، 14 لاکھ پاؤنڈ سے زائد مالیت کی جائیداد خاندان کے نام

برطانوی شاہی خاندان کی مرحوم ڈچس آف کینٹ کی وصیت منظر عام پر آگئی، اپنی وصیت میں 14 لاکھ پاؤنڈ سے زائد مالیت کی جائیداد اپنے شوہر ڈیوک آف کینٹ اور تین بچوں کے نام کی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وصیت سے متعلق جاری ہونے والی قانونی دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ ڈچس آف کینٹ کی تقریباً 14 لاکھ 30 ہزار پاؤنڈ مالیت کی جائیداد ان کے تین بچوں جارج ونڈسر، لیڈی ہیلن ٹیلر اور لارڈ نکولس ونڈسر کو منتقل کی گئی۔

مرحوم ڈچس نے 2004 میں اپنے تعاون سے قائم ہونے والے خیراتی ادارے فیوچر ٹیلنٹ میوزیشنز کے لیے 10 ہزار پاؤنڈ بھی مختص کیے۔ یہ ادارہ کم آمدنی والے خاندانوں سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوان موسیقاروں کی معاونت کے لیے کام کرتا ہے۔

وصیت کے مطابق انہوں نے اپنے نو مذہبی بچوں (گاڈ چلڈرن) میں سے ہر ایک کے لیے 5 ہزار پاؤنڈ بھی چھوڑے، جبکہ اپنی ذاتی اشیا اپنے شوہر ڈیوک آف کینٹ کے نام کیں۔

ڈچس آف کینٹ گزشتہ سال ستمبر میں مغربی لندن کے کینسنگٹن پیلس میں واقع رین کاٹیج میں اپنے اہل خانہ کی موجودگی میں پُرسکون انداز میں انتقال کرگئی تھیں۔

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کا خراجِ عقیدت

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ نے ڈچس آف کینٹ کے انتقال پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی دعائیں ڈیوک آف کینٹ اور ان کے خاندان، خصوصاً جارج، ہیلن اور نکولس کے ساتھ ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

صوبوں کی مخالفت پر حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن نہ لگانے کا فیصلہ

صدر مملکت کی زیر صدارت اہم اجلاس میں حکومت نے صوبوں کی مخالفت پر ملک

Read More

کراچی: کلفٹن کے شاپنگ پلازہ میں خوفناک آگ، دھویں کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات

کراچی کے علاقے کلفٹن کی معروف زم زمہ اسٹریٹ پر واقع ایک شاپنگ پلازہ میں

Read More

TECHNOLOGY

ایران پر حملوں کے لیے استعمال کی گئی امریکی اے آئی ٹیکنالوجی ’پیلینٹیر ماون‘ کیا ہے؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سافٹ ویئر کمپنی ’پلانٹیر ٹیکنالوجیز‘ کی تعریف کے

Read More

میٹا نے اپنے انجنیئرز نئی اے آئی ٹیم میں منتقل کردیے، ملازمین کی برطرفی کا امکان

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے مصنوعی ذہانت کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے اہم قدم

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.