پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے زیرِ اہتمام چائے شائے ریسٹورنٹ میں بزنس نیٹ ورکنگ تقریب کا انعقاد

دبئی (خالد محمود گوندل) پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے زیرِ اہتمام چائے شائے ریسٹورنٹ میں بزنس نیٹ ورکنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کاروباری شخصیات، بزنس کونسل شارجہ کے اراکین سینئر نائب چیئرمین پاکستان بزنس کونسل شارجہ سید سلیم اختر،نائب چیئرمین پاکستان بزنس کونسل شارجہ عامر حسن،صدر پاکستان سوشل سنٹر شارجہ خالد حسین چوہدری ،ڈاکٹر نور الصباح ، علی رافع،فرح صابر،علیشبہ ملک، شفیق الرحمان، فراز صدیقی، رابعہ طارق،صائمہ اصغر، رضا راجپوت، سید حسن،ظہیر احمد،نبراس سہیل، ذیشان ملک، امیر حمزہ اور نفر حسین ودیگرنے شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی قونصل جنرل پاکستان حسین محمدتھے

جنہوں نے اپنے خطاب میں پاکستانی کاروباری برادری کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی بزنس کمیونٹی ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بزنس کونسل شارجہ جیسے ادارے کاروباری افراد کو ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کر رہے ہیں، جہاں نئے تجارتی مواقع پیدا ہوتے ہیں اور باہمی تعاون کو فروغ ملتا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی کاروباری حضرات آپس میں مضبوط روابط قائم کریں، ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں اور نئی سرمایہ کاری کے امکانات پیدا کریں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ قونصل خانہ ہر ممکن حد تک پاکستانی کاروباری برادری کی معاونت جاری رکھے گا۔تقریب کے دوران مختلف کاروباری شعبوں سے تعلق رکھنے والے بزنس کونسل شارجہ کےممبران نے ایک دوسرے سے ملاقاتیں کیں، خیالات کا تبادلہ کیا اور مستقبل میں مشترکہ کاروباری منصوبوں اور سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی گفتگو کی۔ ممبران نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اس نوعیت کی بزنس نیٹ ورکنگ تقریبات کاروباری برادری کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور نئی شراکت داریوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔اس موقع پر چائے شائے ریسٹورنٹ کی آنر

Share On Social Media

KARACHI

اسلحہ ساتھ رکھنے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟ اہم خبر آگئی

سندھ حکومت نے کمپیوٹرائزڈ لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے والے شہریوں کے لیے اہم فیصلہ کر

Read More

TECHNOLOGY

صحافی نے بڑے چیٹ بوٹس کو غلط معلومات دینے پر مجبور کر دیا، کیسے اور مقصد کیا تھا؟

ایک ٹیکنالوجی صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے محض 20 منٹ میں مصنوعی ذہانت کے بڑے ٹولز کو غلط معلومات دینے پر مجبور

Read More

بھارت کی اے آئی سمٹ مذاق بن گئی؛ بل گیٹس سمیت کئی نامور شخصیات کا شرکت سے انکار

بھارت میں جاری پانچ روزہ ’انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ‘ اس وقت شدید تنقید کی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.