انسانی اشارے سمجھنے والا انوکھا فون تیار، استعمال کا طریقہ بھی بدل جائے گا

آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی دنیا میں ایک بڑا انقلاب دستک دے رہا ہے جہاں اب ایسے ‘پاکٹ سائز’ اسمارٹ فونز تیار کیے جا رہے ہیں جو صرف انسانی آواز پر کھانا آرڈر کرنے سے لے کر پیغامات لکھنے تک کے تمام کام خودکار طریقے سے انجام دے سکیں گے۔

شنگھائی میں منعقدہ عالمی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کانفرنس میں مختلف کمپنیوں نے ایسے جدید فونز پیش کیے ہیں جو روایتی ایپس کے استعمال کو ختم کر کے ڈیجیٹل معیشت کا پورا ڈھانچہ بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

تاہم بڑی ٹیک کمپنیوں کی جانب سے ڈیٹا اور کنٹرول چھن جانے کے خوف سے ان اے آئی ایجنٹس کا راستہ روکنے کی کوششیں بھی شروع ہو گئی ہیں۔

شنگھائی میں منعقدہ عالمی کانفرنس میں ٹیک کمپنیوں نے ایسے اسمارٹ فونز کی نمائش کی ہے جو آرٹیفیشل انٹیلیجنس ماڈلز کے تحت کام کرتے ہیں۔

اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ‘نوبیا’ نے اپنا نیا فون ‘نیوی ایکس الٹرا’ پیش کیا ہے جو ٹک ٹاک کی بانی کمپنی ‘بائٹ ڈانس’ کے مشہور چیٹ بوٹ ‘ڈوباؤ’ کے ذریعے چلتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اسمارٹ فونز کی دنیا میں ایک نئے دور کا آغاز ہے۔

اس سے قبل دسمبر میں ‘ڈوباؤ فون’ کا ایک ابتدائی ماڈل مارکیٹ میں آیا تھا جو آواز کے ذریعے مختلف ایپس پر جا کر کھانا آرڈر کرنے اور قیمتوں کا موازنہ کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا۔

لیکن اس کی ریلیز کے چند ہی دن بعد چین کی بڑی کمپنیوں ‘علی بابا’، ‘ٹین سینٹ’ اور ‘جے ڈی ڈاٹ کام’ نے اس اسمارٹ فون کی اپنے پلیٹ فارمز تک رسائی بلاک کر دی۔

ان کمپنیوں کا مؤقف ہے کہ اگر اے آئی ایجنٹ براہ راست صارف کے کام کرنے لگا تو وہ اپنے صارفین پر کنٹرول کھو دیں گی۔ اس وجہ سے بائٹ ڈانس کو ادائیگیوں سمیت کئی معاملات میں اس ٹول کو عارضی طور پر بند کرنا پڑا۔

مارکیٹ ریسرچ فرم ‘آئی ڈی سی’ کی ڈائریکٹر ‘کرنجیت کور’ کے مطابق، تمام ایپس تک رسائی حاصل کرنا اے آئی فونز کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے کیونکہ کوئی بھی پلیٹ فارم اپنے صارفین کا کنٹرول کسی دوسری کمپنی کو نہیں دینا چاہتا۔

اسی وجہ سے اب نئی کمپنیاں دیگر ایپس کے ساتھ زبردستی کے بجائے شراکت داری کے تحت کام کر رہی ہیں۔

شنگھائی کے ایک اسٹارٹ اپ ‘اسٹیپ فن’ نے ‘اسٹیپ ایکس نیو’ نامی فون پیش کیا ہے جس نے سفری سہولیات، خریداری اور دیگر خدمات کے لیے ‘علی پے’ اور ‘ڈی ڈی’ جیسی بڑی کمپنیوں کے ساتھ گہرا اشتراک قائم کیا ہے۔

دوسری جانب ‘آنر’ کمپنی نے ایک ایسا ‘روبوٹ فون’ متعارف کروایا ہے جس کا کیمرہ ایک چھوٹی روبوٹک بازو پر لگا ہوا ہے۔

یہ فون انسانی اشاروں کو سمجھ سکتا ہے، میوزک کی دھن پر جھوم سکتا ہے اور بہترین سیلفیز لے سکتا ہے

چین سے باہر بھی یہ مقابلہ سخت ہو رہا ہے جہاں ‘گوگل’ اپنے فونز میں اپائنٹمنٹ بک کرنے جیسے فیچرز شامل کر رہا ہے، جبکہ امریکی اسٹارٹ اپ ‘برین ٹیکنالوجیز’ نے جاپان میں ‘سافٹ بینک’ کے تعاون سے ‘نیچرل اے آئی فون’ لانچ کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دوڑ میں ابھی کوئی واضح فاتح نہیں ہے، لیکن اگلے 5 سے 10 سالوں میں اسمارٹ فونز کے اندر ایپس کا روایتی استعمال بالکل ختم ہو جائے گا، جس سے کاروباری ماڈلز اور پوری ڈیجیٹل معیشت میں ایک بڑا انقلاب آئے گا۔

Share On Social Media

KARACHI

فیلڈ مارشل نے آگ کے شعلے بجھانے، مذاکرات کروانے میں تاریخی کردار ادا کیا: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آگ کے

Read More

عوام دوست مویشی منڈی نادرن بائی پاس میں گہماگہمی عروج پر

عوام ددوست منڈی نادرن بائی پاس پر گہماگہمی تیز، مارشلینگ ایریا کے آغاز کا سن

Read More

TECHNOLOGY

آپ جس سم کے بغیر موبائل ادھورا سمجھتے ہیں، اس کا اصل نام کیا ہے؟ حیرت انگیز حقیقت

آج کے ڈیجیٹل دور میں موبائل فون ہماری زندگی کا لازمی حصہ بن چکا ہے

Read More

یورپی ممالک میں سرکاری سطح پر واٹس ایپ کے استعمال پر پابندی کی تیاری، وجہ کیا ہے؟

یورپ میں سرکاری حکام کے لیے واٹس ایپ کے استعمال کو محدود یا مرحلہ وار

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.