گلگت بلتستان کے بعد آزاد کشمیر میں بھی حکومت بنائیں گے: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی تاریخ کا یہ اہم ترین الیکشن ہے، گلگت بلتستان کے بعد آزاد کشمیر میں بھی پیپلز پارٹی کی حکومت بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیرمیں کچھ لوگ ہرشخص کو غدار اور قاتل قرار دیتے ہیں، لگتا ہے وہ پورے کشمیر کو دہشت گرد قرار دینا چاہتے ہیں، ایف آرآئی سے جیالوں کو نہیں ڈرایا جا سکتا، ایف آئی آرکٹوانے والوں کو الیکشن کے بعد خود دیکھ لوں گا۔

اتوار کو کوٹلی آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب بھی وہ کوٹلی آتے ہیں تو انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے اپنے گھر آگئے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جلسے میں موجود نمائندے صرف پارٹی کے نمائندے نہیں بلکہ ان کے خاندان کے نمائندے ہیں۔

بلاول بھٹو نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جلاوطنی کے دنوں میں کبھی دبئی اور کبھی لندن میں رہنا پڑتا تھا تاہم اس تمام عرصے میں چوہدری یاسین ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے رہے، انہیں اپنا بچپن یاد ہے جب بھی چوہدری یاسین پارٹی کے ساتھ موجود تھے اور آج بھی وہ اسی طرح پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے چوہدری یاسین کو وفاداری، استقامت اور بہادری کی سیاست کی مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مشکل ترین حالات میں بھی انتخابات جیتے اور جیل میں رہتے ہوئے بھی عوام کا اعتماد حاصل کیا جب کہ جن لوگوں نے انہیں جیل بھیجا تھا آج وہ خود جیل میں ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ پارٹی نے ہمیشہ اپنے وفادار کارکنوں کو انتخابی ٹکٹ دیے ہیں اور اسی پالیسی کے تحت مطلوب انقلابی کے بیٹے کو بھی پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کوٹلی کے عوام سے اپیل کی کہ وہ مطلوب انقلابی کے بیٹے کو کامیاب بنائیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مقصد صرف انتخابات جیتنا نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنا ہے اور اقتدار میں آکر عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ آزاد کشمیر انتخابات کے دوران پارٹی کو مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم اس مرتبہ پہلے سے بھی بہتر نتائج حاصل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کوٹلی کی تمام نشستیں پیپلز پارٹی کے حصے میں آئیں اور آزاد کشمیر میں پارٹی اپنی حکومت قائم کرے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ وہ پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر کی حمایت کرتے رہے ہیں اور عالمی سطح پر کشمیر کا مقدمہ لڑ کر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی فورمز پر کشمیریوں کے حق خودارادیت اور آزادی کشمیر کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند، شہری اذیت میں مبتلا

شدید گرمی کے موسم میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

Read More

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد گڈزٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے وفاقی حکومت کے ڈیزل اور

Read More

TECHNOLOGY

مصنوعی ذہانت کی بڑھتی من مانی، چیٹ بوٹس کے ہدایات سے انحراف کے سینکڑوں واقعات

حالیہ تحقیق میں مصنوعی ذہانت کے نظام میں بڑھتی ہوئی کمزوریوں کا انکشاف ہوا ہے

Read More

بجلی بلوں کی آڑ میں نیا فراڈ ؛ حکام نے عوام کو خبردار کردیا

ملک میں بجلی بلوں کے نام پر ایک نیا فراڈ پھیل رہا ہے، اس حوالے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.