سفارتخانہ پاکستان واشنگٹن میں مینگو فیسٹیول؛ امریکی و پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت

پاکستانی سفارت خانۂ واشنگٹن ڈی سی میں مینگو فیسٹیول میں امریکی و پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔

مینگو فیسٹیول کا اہتمام سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے کیا گیا تھا،  جس میں امریکیوں، پاکستانیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں واشنگٹن ڈی سی اور گرد و نواح کی ریاستوں میں مقیم امریکی و دیگر سفارتی برادری، امریکی انتظامیہ کے اہلکار، پالیسی ساز، تھنک ٹینکس، ادبی حلقوں، میڈیا نمائندگان، امریکی شہریوں اور پاکستانی امریکی کمیونٹی کے افراد شریک ہوئے۔

سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ اور ان کی اہلیہ لبنیٰ رضوان نے مہمانوں کا پرجوش استقبال کیا۔ مینگو فیسٹیول میں شریک مہمانوں کی پاکستانی آموں اور آموں سے تیار کی گئی مختلف اشیا سے تواضع کی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی رکن کانگریس، امور خارجہ کمیٹی کے رکن اور سابق نیوی سیل ریان زنکے نے کہا کہ پاک امریکا دوستی اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، جس پر شرکا نے بھرپور تالیوں سے اظہارِ تحسین کیا۔

اس موقع پر سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستانی آموں کے ذائقے کا سفر صدیوں پر محیط ہے اور یہ کم و بیش پاکستان کی شناخت کا درجہ حاصل کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج مینگو فیسٹیول میں بھرپور شرکت پاکستان کی بڑھتی ہوئی قبولیت اور مقبولیت کی عکاس ہے۔

رضوان سعید شیخ نے کہا کہ آج کی شام پاکستانی آموں کی مٹھاس پاک امریکا دوستی کو مزید میٹھا، گہرا اور قابلِ ستائش بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دفاعی اور سفارتی صلاحیتوں کے ناقابلِ تردید مظاہروں کی طرح ہمارے آموں کا ذائقہ بھی ہماری زرعی روایت اور صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

سفیر پاکستان نے مزید کہا کہ ہمیں پاک امریکا دوستی اور شراکت داری کو ہمارے آم جیسا لاثانی ذائقہ دینے کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

Share On Social Media

KARACHI

وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور کی مسماری کے سپریم کورٹ کے احکامات واپس لے لیے

وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور کی مسماری کا سبب بننے والے سپریم کورٹ کے

Read More

پانی چوری روکنے کیلئے خصوصی تھانہ قائم، زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ

پانی چوری کے بڑھتے واقعات روکنے کیلئے خصوصی تھانہ قائم کردیا گیا۔ پانی چوری کے

Read More

TECHNOLOGY

سعودی محققین کی بڑی کامیابی، پاس ورڈ کے بغیر ڈیوائسز کی شناخت کرنے والی جدید ٹیکنالوجی تیار

سعودی عرب کی کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے محققین نے ایک ایسی

Read More

اوپن اے آئی کل اپنا جدید ترین مصنوعی ذہانت ماڈل ’جی پی ٹی 5.6‘ متعارف کرائے گی

مصنوعی ذہانت کی معروف کمپنی اوپن اے آئی کل (بروزجمعرات) اپنا اب تک کا جدید

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.