میانمار کے قریب کشتیاں ڈوبنے کا واقعات، 500 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ

اقوام متحدہ کے اداروں نے میانمار کے ساحل کے قریب دو کشتیوں کے ڈوبنے کے بعد 500 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ دونوں کشتیوں میں زیادہ تر روہنگیا مہاجر سوار تھے، جو بہتر مستقبل کی تلاش میں خطرناک سمندری سفر پر روانہ ہوئے تھے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین  اور بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت کے مطابق دونوں کشتیاں جون کے آخر میں میانمار کی ریاست رخائن سے روانہ ہوئی تھیں، جن میں زیادہ تر روہنگیا مہاجر سوار تھے۔

اداروں کے مطابق پہلی کشتی، جس میں تقریباً 250 افراد سوار تھے، روانگی کے کچھ ہی دیر بعد لاپتا ہوگئی، جبکہ دوسری کشتی، جس میں تقریباً 280 مسافر موجود تھے، 8 جولائی کو میانمار کے علاقے ایئراوادی کے ساحل کے قریب ڈوبنے کا خدشہ ہے۔

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اگرچہ ان واقعات اور ہلاکتوں کی حتمی تصدیق ابھی باقی ہے، تاہم بڑے پیمانے پر جانی نقصان کے خدشات انتہائی تشویشناک ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال اس سے قبل بھی بحیرہ انڈمان اور خلیج بنگال میں 300 سے زائد افراد ہلاک یا لاپتا ہو چکے ہیں، جن میں روہنگیا مہاجرین اور بنگلہ دیشی شہری شامل تھے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ مون سون کے موسم میں شدید بارشوں، طوفانی لہروں اور خراب موسمی حالات کے باعث اس وقت سمندری سفر غیر معمولی طور پر خطرناک ہوتا ہے، تاہم بے گھر روہنگیا مہاجرین کے پاس محفوظ متبادل راستے نہ ہونے کے باعث وہ جان لیوا سفر پر مجبور ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق اس وقت تقریباً 12 لاکھ بے وطن روہنگیا مہاجر بنگلہ دیش کے گنجان پناہ گزین کیمپوں میں مقیم ہیں، جبکہ میانمار میں بھی روہنگیا برادری سخت پابندیوں، تشدد اور غیر یقینی حالات کا سامنا کر رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025 کے دوران اب تک 6 ہزار 500 سے زائد روہنگیا سمندر کے راستے فرار ہونے کی کوشش کر چکے ہیں، جبکہ تقریباً 900 افراد ہلاک یا لاپتا ہوئے، جو دنیا بھر میں مہاجرین کے سمندری راستوں میں سب سے زیادہ شرحِ اموات قرار دی جا رہی ہے۔

اقوام متحدہ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ روہنگیا مہاجرین کے لیے محفوظ پناہ، مؤثر تلاش و بچاؤ کی کارروائیوں، انسانی امداد اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ مزید قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

Share On Social Media

KARACHI

الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، پی ایس پی کی رجسٹریشن ختم

  پاک سرزمین پارٹی کی رجسٹریشن ختم کرتے ہوئے اسے باضابطہ طور پر ڈی لسٹ کر دیا

Read More

وفاقی حکومت کا ریڈ زون میں آج ورک فرام ہوم کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے پیر کو ریڈ زون میں واقع دفاتر میں ورک فرام کا اعلان

Read More

TECHNOLOGY

دنیا کے سب سے خطرناک اے آئی ماڈل تک انجان شخص کی غیر قانونی رسائی، خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں

مصنوعی ذہانت اے آئی کی دنیا سے ایک بڑی اور تشویشناک خبر سامنے آئی ہے۔

Read More

واٹس ایپ کی نیا پیڈ سبسکرپشن فیچر متعارف کرانے کی تیاری

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نیا پیڈ سبسکرپشن فیچر متعارف

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.