اٹلی کی سپریم کورٹ نے پاکستانی نژاد لڑکی کے قتل کیس میں 5 رشتہ داروں کی سزائیں برقرار رکھ دیں

 اٹلی کی سپریم کورٹ نے پاکستانی نژاد 18 سالہ ثمن عباس کے قتل کیس میں والدین سمیت 5 رشتہ داروں کو دی گئی سزاؤں کو برقرار رکھتے ہوئے فیصلہ حتمی قرار دے دیا۔

اطالوی خبر رساں ادارے کے مطابق ثمن عباس کو 2021 میں اٹلی کے علاقے نوویلارا میں مبینہ طور پر اس لیے قتل کیا گیا تھا کہ انہوں نے پاکستان میں اپنے کزن سے طے شدہ شادی سے انکار کردیا تھا۔

سپریم کورٹ آف کیسیشن نے ثمن عباس کے والد شبیر عباس، والدہ نازیہ شاہین اور کزن اعجاز اکرم اور نعمان الحق کی عمر قید کی سزا برقرار رکھی، جبکہ ان کے چچا دانش حسنین کی 22 سال قید کی سزا بھی برقرار رکھی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ثمن عباس نے 2020 میں خاندان کی جانب سے پاکستان میں کزن سے شادی کرانے کے فیصلے کی مخالفت کی تھی۔ کم عمری میں انہوں نے سماجی بہبود کے اداروں سے مدد طلب کی اور بعد ازاں والدین کے خلاف پولیس سے بھی رجوع کیا، تاہم اپریل 2021 میں وہ دوبارہ اپنے گھر واپس چلی گئی تھیں۔

5 مئی 2021 کو پولیس ان کے گھر پہنچی تو وہاں کوئی موجود نہیں تھا، جس پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ بعد میں معلوم ہوا کہ ان کے والدین انہیں چھوڑ کر پاکستان جا چکے تھے۔

تحقیقات کے دوران قریبی سیکیورٹی کیمروں کی ویڈیوز میں پانچ افراد کو بیلچے، لوہے کی سلاخ اور بالٹی اٹھائے جاتے اور چند گھنٹوں بعد واپس آتے دیکھا گیا، جس کے بعد پولیس نے قتل کا شبہ ظاہر کیا۔

رپورٹ کے مطابق قتل کے بعد والدین پاکستان فرار ہوگئے تھے، تاہم بعد میں انہیں اٹلی کے حوالے کر دیا گیا۔

اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ کوئی فیصلہ ثمن عباس کی جان واپس نہیں لا سکتا، تاہم اس بہیمانہ جرم کے ذمہ داروں کو سزا ملنا ضروری تھا۔

انہوں نے کہا کہ اٹلی میں کسی کو بھی ثقافتی یا مذہبی جواز کی آڑ میں خواتین کی آزادی، عزت اور زندگی سلب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، کیونکہ یہ ایسے اصول ہیں جن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ اٹلی کے شہر ریجیو ایمیلیا میں رہائش پذیر ایک اور پاکستانی جوڑے کو اپنی 22 سالہ بیٹی کو زبردستی اسقاط حمل پر مجبور کرنے اور پاکستان میں کزن سے شادی کے لیے دباؤ ڈالنے کے جرم میں دو سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

Share On Social Media

KARACHI

سندھ طاس معاہدہ کیس میں پاکستان کی بڑی کامیابی، عالمی عدالت کا بھارت کو اہم حکم

عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کو پاکستانی دریاؤں پر قائم اپنے پن بجلی منصوبوں سے

Read More

سندھ حکومت کا سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کرانے کا اعلان

سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کے ذریعے سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کرانے کا اعلان

Read More

TECHNOLOGY

کیا جیفری ایپسٹین بِٹ کوائن کا گمنام بانی تھا؟ خفیہ ای میلز نے تہلکہ مچا دیا

سوشل میڈیا پر گردش کرتی کچھ خفیہ ای میلز نے ایک بار پھر یہ بحث

Read More

پاکستانی اے آئی اسٹارٹ اپ کی امریکی کمپنی کو کامیاب فروخت

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کے ابھرتے ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کو عالمی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.