شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے مون سون 2026 کے لیے اپنے موسمی جائزے میں پیشگوئی کی ہے کہ گلگت بلتستان، اس سے ملحقہ آزاد جموں و کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا کے بیشتر پہاڑی علاقوں میں معمول کے مطابق بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہندوکش، قراقرم اور ہمالیہ (ایچ کے ایچ) کے بیشتر علاقوں میں رواں مون سون کے دوران درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے، جبکہ گلگت بلتستان کے مشرقی علاقوں اور ان سے ملحقہ علاقوں میں درجہ حرارت میں نسبتاً زیادہ اضافہ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافے کے باعث برف اور گلیشیئر معمول سے زیادہ تیزی سے پگھل سکتے ہیں، جس سے مون سون کے دوران دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمے کے مطابق یہ موسمی جائزہ بین الاقوامی اداروں، جن میں انٹرنیشنل سینٹر فار انٹیگریٹڈ ماؤنٹین ڈیولپمنٹ (آئی سی آئی موڈ)، ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن کلائمیٹ سینٹر (اے پی سی سی)، کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس (سی تھری ایس)، انٹرنیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فار کلائمیٹ اینڈ سوسائٹی (آئی آر آئی) اور ساؤتھ ایشین کلائمیٹ آؤٹ لک فورم (SASCOF-34) شامل ہیں، کی پیش گوئیوں سے بھی مطابقت رکھتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ معمول کے مطابق بارشیں پانی کی دستیابی میں معاون ثابت ہوں گی، تاہم زیادہ بارشوں کے ساتھ برف اور گلیشیئر کے تیزی سے پگھلنے سے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے، جس کے باعث حساس وادیوں میں سیلاب کا خطرہ بھی بڑھ جائے گا۔

محکمے نے خبردار کیا ہے کہ مختصر دورانیے کی شدید بارشیں اچانک سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، ملبے کے ریلوں اور پہاڑی ڈھلوانیں کھسکنے جیسے خطرات پیدا کر سکتی ہیں، جبکہ معمول سے زیادہ درجہ حرارت برف اور گلیشیئر کے تیز رفتار پگھلاؤ کا سبب بن کر مقامی سطح پر گلیشیئر سے متعلق خطرات میں اضافہ کر سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گرم موسم کے باعث گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے سے آنے والے سیلاب (گلیشیئل لیک آؤٹ برسٹ فلڈز) کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے دریاؤں، ندی نالوں اور گلیشیائی وادیوں کے قریب رہنے والے افراد کو محتاط رہنے اور سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمے نے مزید کہا ہے کہ بعض مقامات پر شدید بارشوں کے امکانات کے باعث آبی اور موسمی خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے، اس لیے متعلقہ اداروں اور عوام کو موسم اور سیلاب سے متعلق پیشگوئیوں پر مسلسل نظر رکھنے اور پیشگی تیاری یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد سڑکیں بند

دوسری جانب گلگت بلتستان میں دریائی کٹاؤ، لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک آنے والے سیلاب کے باعث متعدد شاہراہیں بند ہو گئی ہیں جبکہ سرکاری و نجی املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

گلگت بلتستان کے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے مطابق استور ویلی روڈ مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور بڑے پتھر گرنے کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

محکمے کے مطابق بالائی ہنزہ کی چپورسن اور مسگر وادیوں کو ملانے والی واحد رابطہ سڑکیں بھی لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہو گئی ہیں۔

اسی طرح بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے کے باعث بالائی ہنزہ کے دور افتادہ گاؤں مسگر کو ملانے والی واحد زمینی شاہراہ بھی بدستور بند ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

ایم کیو ایم وزرا اور اراکین سندھ اسمبلی کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اہم وزرا اور سندھ اسمبلی کے اراکین

Read More

سانحہ گُل پلازہ: وزیراعلیٰ سندھ کا متاثرین کو 2 ماہ میں دکانیں تیار کرکے دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سانحہ گُل پلازہ کے متاثرین کو دو ماہ

Read More

TECHNOLOGY

بھارت کی اے آئی سمٹ مذاق بن گئی؛ بل گیٹس سمیت کئی نامور شخصیات کا شرکت سے انکار

بھارت میں جاری پانچ روزہ ’انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ‘ اس وقت شدید تنقید کی

Read More

ملک بھر کی جامعات میں اے آئی کورس لازمی قرار

اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان (ایچ ای سی) نے ملک بھر کی تمام سرکاری و

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.