کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

کراچی کی مقامی عدالت میں قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمہ انمول عرف پنکی کی جانب سے جیل میں بنیادی سہولیات اور ادویات فراہم نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ویمن جیل کی سپرنٹنڈنٹ عدالت میں پیش ہوئیں اور جیل انتظامیہ کا مؤقف پیش کیا۔

سماعت کے آغاز پر معزز عدالت نے ویمن جیل حکام سے استفسار کیا کہ ملزمہ کو جیل میں ادویات اور کپڑے کیوں فراہم نہیں کیے جا رہے؟ عدالتی سوال پر ویمن جیل کی سپرنٹنڈنٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ جیل انتظامیہ کو ملزمہ کو کپڑے فراہم کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، تاہم جیل کے اپنے قوانین اور ضابطۂ اخلاق ہیں۔

ویمن جیل کی سپرنٹنڈنٹ کا مزید کہنا تھا کہ ملزمہ کو جیل کے اندر قابلِ اعتراض لباس پہننے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اگر ملزمہ معمول کے مطابق اور جیل قوانین کے مطابق لباس منگوا کر پہننا چاہے تو جیل انتظامیہ کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا، وہ ایسا کر سکتی ہے۔

ملزمہ کی صحت اور ادویات کی عدم فراہمی سے متعلق دعوؤں پر بات کرتے ہوئے ویمن جیل کی سپرنٹنڈنٹ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ انمول عرف پنکی کا سول اسپتال میں باقاعدہ علاج جاری ہے اور وہ جیل انتظامیہ کی زیرِ نگرانی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سول اسپتال کے ڈاکٹر کی جانب سے تجویز کردہ تمام ادویات ملزمہ کو باقاعدگی سے فراہم کی جا رہی ہیں اور اس حوالے سے کوئی کوتاہی نہیں برتی گئی۔

عدالت کا فیصلہ

ویمن جیل حکام کی جانب سے تفصیلی مؤقف سامنے آنے، ادویات کی فراہمی کی یقین دہانی اور لباس سے متعلق جیل قوانین کی وضاحت کے بعد عدالت نے مطمئن ہوتے ہوئے ملزمہ انمول عرف پنکی کی جانب سے دائر درخواست نمٹا دی۔

کیس کا پس منظر

واضح رہے کہ ملزمہ انمول عرف پنکی ایک ہائی پروفائل قتل کے مقدمے میں اس وقت کراچی کی ویمن جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر قید ہے۔ ملزمہ کے وکلا کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ جیل میں انہیں بنیادی انسانی حقوق، مناسب لباس اور طبی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے، تاہم جیل حکام نے عدالت میں ٹھوس شواہد اور متعلقہ قوانین کا حوالہ دیتے ہوئے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا۔ ملزمہ کے خلاف منشیات سمیت درجنوں مقدمات درج ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

سندھ حکومت کا سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کرانے کا اعلان

سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کے ذریعے سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کرانے کا اعلان

Read More

سانحہ گل پلازہ؛ گورنر کا جوڈیشل کمیشن کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس

Read More

TECHNOLOGY

پاکستانی اے آئی اسٹارٹ اپ کی امریکی کمپنی کو کامیاب فروخت

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کے ابھرتے ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کو عالمی

Read More

چین کے اے آئی ماڈلز نے عالمی مارکیٹ میں ہلچل مچا دی

چین قمری نئے سال اور اسپرنگ فیسٹیول کی آمد کے موقع پر عالمی ٹیکنالوجی مارکیٹ

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.