انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات تک یہیں موجود رہیں گے اور بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے۔

مظفرآباد میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہر دور میں کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔

انہوں نے احتجاج کرنے والوں سے اپیل کی کہ 30 روزہ احتجاج کے بعد اب مذاکرات کا راستہ اختیار کریں، کیونکہ حقوق انتہاپسندی سے نہیں بلکہ نظام کے اندر رہ کر حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے انتخابی بائیکاٹ کی سیاست کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی امیدیں پوری نہ ہوئیں تو انتشاری قوتیں فائدہ اٹھائیں گی۔

انہوں نے قومی اسمبلی میں آزاد جموں و کشمیر کو عبوری نمائندگی دینے، این ایف سی میں بھی خطے کی نمائندگی شامل کرنے اور انتخابات کے بعد کشمیر سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل آئینی فورم کے قیام کی تجویز بھی دی۔

Share On Social Media

KARACHI

TECHNOLOGY

موبائل فون مرمت کے لیے دینے سے پہلے یہ احتیاط یقینی بنائیں

موبائل فون دکان یا سروس سینٹر پرمرمت کے لیے دیتے وقت آپ کی پرائیویسی اور

Read More

اے آئی پاور روبوٹس کیا کیا کام کرسکتے ہیں؟ حیرت انگیز رپورٹ

اے آئی پاور روبوٹس زمینی اور فضائی سفر کے طریقوں کو بدل سکتے ہیں، یہ

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.