امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی بین الاقوامی ترقیاتی مالیاتی کارپوریشن (ڈی ایف سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بینجمن بلیک سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ڈی ایف سی کے درمیان شراکت داری، جاری اور مجوزہ منصوبوں اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سفیر پاکستان نے ڈی ایف سی کی جانب سے توانائی، انفراسٹرکچر، معدنیات، آئی ٹی اور بندرگاہوں سمیت اہم شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کو سراہا، جبکہ دونوں فریقین نے جاری اور ممکنہ منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے فوکل پرسنز بھی نامزد کیے۔

اس موقع پر رضوان سعید شیخ نے بینجمن بلیک کو فیفا ورلڈ کپ کے لیے پاکستان میں تیار کیا جانے والا آفیشل فٹبال ’ٹرائی اونڈا‘ تحفے میں پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ کے لیے پاکستانی ساختہ فٹبال کا مسلسل انتخاب ملک کے لیے باعثِ فخر ہے، جبکہ بینجمن بلیک نے بھی ’ٹرائی اونڈا‘ کے معیار کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی، بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور پاک۔امریکا اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Share On Social Media

KARACHI

پی آئی اے نجکاری میں بڑی پیش رفت، عارف حبیب کنسورشیم نے 100 فیصد شیئرز خرید لیے

‏پی آئی اے نجکاری میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی، عارف حبیب کنسورشیم نے پی

Read More

پاکستان میں دہشتگردی اور بدامنی بے نقاب، بھارتی صحافی نے بھانڈا پھوڑ دیا

 پاکستان میں دہشتگردی اور بدامنی کے پیچھے بھارتی مکروہ کردار بے نقاب گیا۔ بھارتی صحافیوں

Read More

TECHNOLOGY

روبوٹس کے لیے اجرت طے کرنے کی تجویز، آخر یہ معاملہ کیا ہے؟

ایک ٹیکنالوجی ماہر نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت یا اے آئی کے بڑھتے

Read More

واٹس ایپ کا نئے انٹرفیس پر کام جاری

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کے لیے نئے انٹرفیس پر کام کر رہی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.