150 تولے سونا اور لاکھوں کی نقدی؛ کراچی میں رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی

کراچی کے علاقے گڈاپ سٹی میں رواں سال کی بڑی ڈکیتی کی واردات سامنے آئی ہے، جہاں آٹھ مسلح ملزمان ایک بنگلے میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنانے کے بعد کروڑوں روپے مالیت کا سونا، چاندی اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واردات گڈاپ سٹی کے علاقے رمضان لاسی گوٹھ میں پیش آئی، جہاں چار موٹر سائیکلوں پر سوار آٹھ مسلح ملزمان شہری دھرم داس کلپرانی کے بنگلے کے عقب سے داخل ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے سب سے پہلے بنگلے کے چوکیدار کو قابو میں لیا اور اہل خانہ سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے بعد گھر کے اندر داخل ہوگئے۔

ملزمان نے گھر میں موجود خواتین، بچوں اور دیگر افراد کو یرغمال بنا لیا اور مزاحمت کرنے پر اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں نے ایک ایک کمرے کی تفصیلی تلاشی لی اور گھر میں موجود قیمتی سامان سمیٹ کر فرار ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان 150 تولہ سونا، بڑی مقدار میں چاندی اور 25 لاکھ روپے نقد لوٹ کر لے گئے، جبکہ مجموعی طور پر کروڑوں روپے مالیت کا سامان لوٹے جانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

پولیس نے واقعے کے بعد شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج، تکنیکی شواہد اور دیگر پہلوؤں کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

حکومت کا منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ

حکومت نے منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ

Read More

مستحقین کا پیسہ ہڑپ ہونے کا انکشاف، ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، اہم شواہد برآمد

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مبینہ کرپشن اور مستحقین کا پیسہ ہڑپ کرنے کی

Read More

TECHNOLOGY

کیا ایف آئی اے کی جدید اے آئی ٹیکنالوجی مجرموں کو پکڑنے میں مدد دے گی؟

پاکستان کی فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سب سے زیادہ مطلوبہ مجرموں

Read More

مصنوعی ذہانت نے فلم انڈسٹری کا انداز بدل دیا، کیا روایتی فلم سازی ختم ہوجائے گی؟

فلم انڈسٹری میں ایک بڑی تبدیلی جنم لے رہی ہے جہاں روایتی فلم سازی کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.