وزارت خزانہ نے یورو بانڈ اور پانڈا بانڈ سے متعلق رپورٹس کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا

وزارتِ خزانہ نے پاکستان کے خودمختار فنانسنگ معاملات، جن میں یورو بانڈ اور پانڈا بانڈ کا اجرا شامل ہے، سے متعلق حالیہ میڈیا رپورٹس اور عوامی تبصروں پر حقائق واضح کرتے ہوئے گمراہ کن دعوؤں کو دوٹوک انداز میں مسترد کردیا۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق یہ دعوے نامکمل معلومات پر مبنی ہیں اور ان میں اہم حقائق اور پس منظر کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

تمام قانونی اور ضابطہ جاتی تقاضے پورے کیے گئے

وزارتِ خزانہ نے واضح کیاکہ یورو بانڈ اور پاکستان کے پہلے پانڈا بانڈ کا اجرا تمام قابلِ اطلاق قانونی، ضابطہ جاتی، خریداری اور منظوری کے تقاضوں کے مطابق کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ صرف نمایاں کوپن ریٹ یا مدت کی بنیاد پر مختلف فنانسنگ معاملات کا موازنہ کرنا گمراہ کن ہے۔ خودمختار فنانسنگ کے فیصلے انتہائی پیچیدہ ہوتے ہیں اور ان میں قیمت، مدت، کامیاب اجرا کی یقین دہانی، انڈر رائٹنگ کی ذمہ داری، وقت، لین دین کی مجموعی لاگت، بینچ مارک کے مقابلے میں کریڈٹ اسپریڈ، موجودہ مارکیٹ حالات اور پاکستان کی وسط مدتی قرض انتظامی حکمتِ عملی کا جامع جائزہ لیا جاتا ہے۔

بیان کے مطابق حکومت فنانسنگ کا ایسا آپشن منتخب کرتی ہے جو وسط مدتی قرض انتظامی حکمتِ عملی کے مطابق قیمت، مدت، کامیاب اجرا کی یقین دہانی، وقت اور خطرات کے درمیان بہترین توازن فراہم کرے۔

ادارہ جاتی تقرریوں کا فنانسنگ معاملات کی قانونی حیثیت سے کوئی تعلق نہیں

وزارتِ خزانہ کے مطابق ادارہ جاتی تقرریوں سے متعلق انتظامی معاملات کا خودمختار فنانسنگ لین دین کی قانونی حیثیت یا انتظامی نگرانی پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ قرض انتظامی دفتر اور فنانس ڈویژن کے پاس خودمختار فنانسنگ معاملات کو تمام قابلِ اطلاق قوانین، ضوابط اور طریقہ کار کے مطابق مؤثر انداز میں سنبھالنے کے لیے مطلوبہ صلاحیت اور مہارت موجود ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ غلط اور گمراہ کن معلومات کا پھیلاؤ سرمایہ کاروں کے اعتماد کو نقصان پہنچا سکتا ہے، بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹس میں پاکستان کی ساکھ متاثر کرسکتا ہے، مستقبل میں قرض لینے کی لاگت بڑھا سکتا ہے اور ملک کے تزویراتی فنانسنگ مقاصد کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

وزارتِ خزانہ نے کہاکہ عوامی بحث تصدیق شدہ حقائق، مکمل معلومات اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ پر مبنی ہونی چاہیے۔

وزارتِ خزانہ نے شفافیت، پیشہ ورانہ طرزِ عمل اور محتاط قرض انتظام کے اعلیٰ ترین معیار پر کاربند رہنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ خودمختار فنانسنگ کے فیصلے صرف پاکستان کے بہترین معاشی اور تزویراتی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جاتے رہیں گے۔

Share On Social Media

KARACHI

وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور کی مسماری کے سپریم کورٹ کے احکامات واپس لے لیے

وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور کی مسماری کا سبب بننے والے سپریم کورٹ کے

Read More

پانی چوری روکنے کیلئے خصوصی تھانہ قائم، زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ

پانی چوری کے بڑھتے واقعات روکنے کیلئے خصوصی تھانہ قائم کردیا گیا۔ پانی چوری کے

Read More

TECHNOLOGY

جان کا خطرہ: کھُلنے کے ایک مہینے بعد دوائی کو پھینک دینا کیوں ضروری ہے؟

اکثر لوگ دوا کی بوتل یا پیکٹ پر لکھی ہوئی ایکسپائری ڈیٹ دیکھ کر مطمئن

Read More

گلوبل اے آئی گورننس کی جانب اہم پیش قدمی، پاکستان ’ وائیکو ‘ کا بانی رکن بن گیا

پاکستان نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.