پاکستان کے ہونہار طلبا کا عالمی کارنامہ، فزکس اولمپیاڈ میں 3 کانسی کے تمغے جیت لیے

پاکستان نے سائنس کے عالمی مقابلوں میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے کولمبیا کے شہر بوکارامانگا میں منعقدہ ’56 ویں انٹرنیشنل فزکس اولمپیاڈ’ میں 3 کانسی کے تمغے (برانز میڈلز) اپنے نام کر لیے ہیں۔

اس باوقار عالمی سائنسی مقابلے میں دنیا بھر کے 90 سے زیادہ ممالک کے 400 سے زیادہ طلبا نے شرکت کی، جہاں پاکستانی نوجوانوں نے اپنی سائنسی صلاحیتوں اور مسائل کو حل کرنے کی مہارت کا لوہا منوایا۔

تمغے جیتنے والے پاکستان کے سپوت

پاکستان کے لیے کانسی کے تمغے جیتنے والے طلبا میں گورنمنٹ سٹی بوائز اسکول ڈی جی خان کے ذوالفقار علی، ایف جی سر سید کالج راولپنڈی کے علی ہمدان علوی، اور دی سائنس اسکول راوت اسلام آباد کے دانیال شہزاد حامد شامل ہیں۔

ان کے علاوہ ایچی سن کالج لاہور کے ہزا محمود اور صدیق پبلک اسکول راولپنڈی کے عبداللہ اعجاز نے بھی مقابلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ’آنریبل مینشنز‘(اعزازی اسناد) حاصل کیں۔

کڑی سلیکشن اور تربیتی مراحل

مقابلے کے لیے ان طلبا کا انتخاب ’سٹیم  کیریئرز پروگرام‘ کے تحت منعقدہ ’22 ویں نیشنل سائنس ٹیلنٹ کانٹیسٹ‘ کے ذریعے کیا گیا تھا۔

یہ پروگرام ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینیئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز (پیاس ) کا ایک مشترکہ اقدام ہے۔

ملک گیر سخت انتخابی عمل کے بعد ان طلبا کو پیاس یونیورسٹی کے کیمپس میں شدید نوعیت کے رہائشی تربیتی کیمپسز میں رکھا گیا، جہاں ملکی اور بین الاقوامی ماہرین نے انہیں جدید نظریاتی اور تجرباتی تربیت فراہم کی۔

کولمبیا میں اس پاکستانی ٹیم کی قیادت پیاس یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد عرفان اور ڈاکٹر محمد وسیم نے کی۔

عالمی مقابلوں میں پاکستان کا شاندار ریکارڈ

پاکستان سال 2001 سے انٹرنیشنل فزکس اولمپیاڈ، 2005 سے ریاضی کے اولمپیاڈ اور 2006 سے بائیولوجی اور کیمسٹری اولمپیاڈز میں باقاعدگی سے حصہ لے رہا ہے۔

اسٹیم کیریئرز پروگرام کے آغاز سے اب تک 365 سے زیادہ پاکستانی طلبا بین الاقوامی سائنسی اولمپیاڈز میں ملک کی نمائندگی کر کے مجموعی طور پر 144 تمغے جیت چکے ہیں۔

اس کے علاوہ اس پروگرام کے تحت لگائے گئے 256 سے زیادہ ایڈوانسڈ ٹریننگ کیمپسز سے اب تک 5 ہزار سے زیادہ طلبا مستفید ہو چکے ہیں، جو ملک میں سائنسی تعلیم کے فروغ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

سندھ طاس معاہدہ کیس میں پاکستان کی بڑی کامیابی، عالمی عدالت کا بھارت کو اہم حکم

عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کو پاکستانی دریاؤں پر قائم اپنے پن بجلی منصوبوں سے

Read More

سندھ حکومت کا سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کرانے کا اعلان

سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کے ذریعے سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کرانے کا اعلان

Read More

TECHNOLOGY

کیا جیفری ایپسٹین بِٹ کوائن کا گمنام بانی تھا؟ خفیہ ای میلز نے تہلکہ مچا دیا

سوشل میڈیا پر گردش کرتی کچھ خفیہ ای میلز نے ایک بار پھر یہ بحث

Read More

پاکستانی اے آئی اسٹارٹ اپ کی امریکی کمپنی کو کامیاب فروخت

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کے ابھرتے ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کو عالمی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.