اوپن اے آئی کل اپنا جدید ترین مصنوعی ذہانت ماڈل ’جی پی ٹی 5.6‘ متعارف کرائے گی

مصنوعی ذہانت کی معروف کمپنی اوپن اے آئی کل (بروزجمعرات) اپنا اب تک کا جدید ترین ماڈل ’جی پی ٹی 5.6‘متعارف کرائے گی۔ اس ماڈل کی رونمائی گزشتہ ماہ امریکی حکومت کی درخواست پر قومی سلامتی سے متعلق خدشات کے باعث مؤخر کردی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کو خدشہ تھا کہ انتہائی طاقتور مصنوعی ذہانت کے نظام چین، روس یا دیگر ممالک کی فوجی یا انٹیلیجنس سرگرمیوں میں غلط استعمال ہوسکتے ہیں، جس کے باعث ایسے ماڈلز کی جانچ پڑتال کا عمل مزید سخت کردیا گیا۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ تجارت نے اضافی حکومتی جانچ کے بعد ’جی پی ٹی 5.6‘ کی وسیع پیمانے پر رونمائی کی منظوری دے دی ہے۔ اس سے قبل اوپن اے آئی نے اس ماڈل تک رسائی صرف محدود اور منظور شدہ شراکت داروں کو فراہم کی تھی، جن کی تفصیلات حکام کے ساتھ بھی شیئر کی گئی تھیں۔

اوپن اے آئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اعلان کیا کہ کمپنی ’جی پی ٹی 5.6 سول‘ کے ساتھ ’ٹیرا‘ اور ’لونا‘ نامی 2 دیگر ماڈلز بھی پیش کرے گی۔

کمپنی کے مطابق ’سول‘ سب سے زیادہ جدید اور طاقتور ماڈل ہے، ’ٹیرا‘ نسبتاً کم لاگت والا درمیانی درجے کا ماڈل جبکہ ’لونا‘ سب سے کم لاگت والا ماڈل ہوگا۔

ادھر وائٹ ہاؤس اور امریکی محکمہ تجارت نے اس حوالے سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک انتظامی حکم کے بعد جدید مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کی نگرانی کا نیا طریقۂ کار متعارف کرایا گیا، جس کے تحت کمپنیوں کو ایسے جدید ماڈلز عوامی اجرا سے قبل محدود مدت کے لیے امریکی حکومت کے جائزے کے لیے پیش کرنا ہوتا ہے۔

دوسری جانب مصنوعی ذہانت کی ایک اور معروف کمپنی اینتھروپک نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی مصنوعی ذہانت کے ماڈل کو مکمل طور پر حفاظتی خامیوں سے پاک بنانا شاید ممکن نہ ہو، اور مستقبل میں ایسا طریقہ سامنے آنے کا خدشہ موجود ہے جو حفاظتی پابندیوں کو بڑے پیمانے پر غیر مؤثر بنا سکے۔

Share On Social Media

KARACHI

ایک ہفتے کے دوران 22 اشیائے ضروریہ مہنگی، 8 سستی ہوئیں، رپورٹ

اسلام آباد:  رواں ہفتے ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں0.91 فیصد اضافہ ہوگیا

Read More

پاکستان میں کاروباری اعتماد بہتر، بجٹ پر تحفظات اور مہنگائی بدستور سب سے بڑا مسئلہ قرار

پاکستان میں کاروباری اعتماد بہتر ہوا ہے، تاہم کاروباری طبقے کے بجٹ پر تحفظات اور

Read More

TECHNOLOGY

چین میں روبوٹس کے لیے منفرد اسکول، روزگار کے لیے تیار کیے جانے لگے

چین کے مشرقی شہر ہینگژو میں قائم ایک جدید قومی تربیتی مرکز میں روبوٹس کو

Read More

اینڈرائیڈ فون کے 3 سیفٹی فیچرز آپ کی جان بچا سکتے ہیں، ابھی آن کریں

آج کل موبائل فون ہماری زندگی کا سب سے اہم حصہ بن چکا ہے۔ فون

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.