اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کارکنان آپس میں گتھم گتھا، کپڑے پھاڑ دیے، مکوں اور گالیوں کا تبادلہ

اڈیالہ جیل کے گورکھپور ناکے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان 2 گروپوں میں تقسیم ہو کر آپس میں الجھ پڑے۔ تلخ کلامی کے بعد دونوں جانب سے ایک دوسرے پر مکوں کی بارش کی گئی، کپڑے پھاڑ دیے گئے اور شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی، جبکہ علیمہ خان اور ان کی بہنیں قریب موجود رہیں اور صورتحال کا مشاہدہ کرتی رہیں۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے گورکھپور ناکے پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے 2 گروپوں کے درمیان اس وقت ہاتھا پائی ہوگئی جب ایک گروپ علیمہ خان سے ملاقات کے لیے آگے بڑھا، تاہم دوسرے گروپ نے انہیں روک دیا۔

ذرائع کے مطابق کارکنان کو آگے جانے سے روکنے پر دونوں گروپوں کے درمیان پہلے تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، جو دیکھتے ہی دیکھتے شدید لڑائی میں تبدیل ہوگیا۔ اس دوران کارکنان نے ایک دوسرے کو گالیاں دیں، مکے مارے اور ایک دوسرے کے کپڑے بھی پھاڑ دیے۔

عینی شاہدین کے مطابق جھگڑے کے دوران دونوں گروپوں کے کارکنان ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے، جس سے موقع پر افراتفری پھیل گئی۔ اس دوران علیمہ خان اور ان کی بہنیں قریب موجود رہیں اور پورا واقعہ دیکھتی رہیں۔

واقعے کے باعث کچھ دیر کے لیے جیل کے باہر کشیدگی کی صورتحال پیدا ہوگئی، تاہم بعد ازاں موجود افراد نے مداخلت کر کے دونوں گروپوں کو الگ کیا۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان تصادم ہوا ہو، اس سے قبل بھی مختلف مواقع پر کارکنان متعدد بار آپس میں گتھم گتھا ہو چکے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

جی ایس ٹی 19 فیصد کرنے پر غور: سولر، الیکٹرک و ہائبرڈ گاڑیوں پر بھی ٹیکس بڑھانے کی تجویز

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے آئندہ بجٹ میں جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس

Read More

کراچی میں لین کی خلاف ورزی پر ای چالان جاری کرنے کا اعلان

کراچی ٹریفک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ یکم جون سے شارع فیصل پر لین

Read More

TECHNOLOGY

گوگل اور اسپیس ایکس کے درمیان 30 ارب ڈالر کا تاریخی اے آئی معاہدہ

مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بڑھتی ہوئی مسابقت کے دوران گوگل نے ایلون مسک کی

Read More

موبائل سمز کی ملکیت ایک سال سے پہلے ختم نہیں ہوسکتی،

سوشل میڈیا پر ایک دعویٰ وائرل ہوا ہے جس میں کہا گیا کہ پاکستان ٹیلی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.