مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ  کی 59ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی 59ویں برسی آج ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

برسی کے موقع پر سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں کی جانب سے تحریکِ پاکستان اور قومی تعمیر میں مادرِ ملت کی بے مثال خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

محترمہ فاطمہ جناحؒ 31 جولائی 1893 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ وہ پیشے کے اعتبار سے ڈینٹل سرجن تھیں، تاہم انہوں نے اپنی زندگی برصغیر کے مسلمانوں کے حقوق، تحریکِ آزادی اور بعد ازاں پاکستان کی خدمت کے لیے وقف کر دی تھی۔

تحریکِ پاکستان کے دوران انہوں نے اپنے بھائی قائداعظم محمد علی جناحؒ کے شانہ بشانہ اہم کردار ادا کیا اور برصغیر کی مسلم خواتین کو آزادی کی جدوجہد میں بھرپور حصہ لینے کے لیے متحرک کیا۔ ان کی انہی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں قوم نے انہیں ’’مادرِ ملت‘‘ کا خطاب دیا۔

قیامِ پاکستان کے بعد بھی محترمہ فاطمہ جناحؒ نے جمہوریت، آئین کی بالادستی، عوامی حقوق اور خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھی۔ انہیں پاکستان کی تاریخ کی بااثر ترین خواتین رہنماؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔

محترمہ فاطمہ جناحؒ 9 جولائی 1967 کو 73 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئیں۔ انہیں مزارِ قائد کے احاطے میں اپنے بھائی قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پہلو میں سپردِ خاک کیا گیا۔

آج مادرِ ملت کی برسی کے موقع پر مختلف تقریبات، دعائیہ اجتماعات اور تعزیتی نشستوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جہاں قوم مادرِ ملت کی قومی، سیاسی اور سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کر رہی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور کی مسماری کے سپریم کورٹ کے احکامات واپس لے لیے

وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور کی مسماری کا سبب بننے والے سپریم کورٹ کے

Read More

پانی چوری روکنے کیلئے خصوصی تھانہ قائم، زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ

پانی چوری کے بڑھتے واقعات روکنے کیلئے خصوصی تھانہ قائم کردیا گیا۔ پانی چوری کے

Read More

TECHNOLOGY

اسپوٹیفائی نے پریمیم صارفین کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ فیچر متعارف کرا دیا

 موسیقی کی معروف ایپ اسپوٹیفائی نے پریمیم صارفین کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی نیا

Read More

یوٹیوب پر نوعمر صارفین کو مضر ویڈیوز کی سفارش، نئی تحقیق میں تشویشناک انکشاف

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ یوٹیوب اب بھی نوعمر صارفین کو کھانے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.