پاکستان اور بلغاریہ کا مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

پاکستان اور بلغاریہ کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک نے باہمی تعلقات کا جامع جائزہ لیتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری (یورپ) عائشہ علی نے کی، جبکہ بلغاریہ کے وفد کی سربراہی بلغاریہ کی وزارت خارجہ میں دوطرفہ تعلقات کے ڈائریکٹر جنرل سفیر پیٹکو دوئیکوف نے کی۔

مذاکرات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سیاسی روابط، تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، پارلیمانی روابط، ثقافتی و تعلیمی تعاون، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) اور عوامی سطح پر روابط کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ علاقائی اور عالمی صورتحال سمیت مختلف کثیرالجہتی فورمز پر تعاون سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔

دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دوطرفہ سیاسی مشاورت کا آئندہ، ساتواں دور بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں باہمی مشاورت سے طے کی جانے والی تاریخوں پر منعقد کیا جائے گا۔

دورے کے موقع پر بلغاریہ کے وفد کے سربراہ سفیر پیٹکو دوئیکوف نے پاکستان کی سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات میں سیکریٹری خارجہ نے خطے میں حالیہ پیشرفت سے متعلق پاکستان کا مؤقف پیش کیا، جس میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے دوران پاکستان کے ثالثی کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی؛ سولجر بازار گل رعنا کالونی میں گیس سلینڈر دھماکہ، چھت گرنے سے 4 جاں بحق اور 12 زخمی

شہر قائد کے علاقے گل رعنا کالونی سولجر بازار میں ایک گھریلو عمارت میں گیس

Read More

کراچی: 30 کروڑ کے سونے اور ہیروں کی ہالی ووڈ اسٹائل چوری کا معمہ 48 گھنٹوں میں حل

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پرنس جیولرز میں 30 کروڑ روپے مالیت کے سونے

Read More

TECHNOLOGY

اسمارٹ فون کی بیٹری تیزی سے ختم ہونے کی 4 بڑی وجوہات

اسمارٹ فون کی بیٹری کا جلد ختم ہونا صارفین کے لیے ایک عام مگر سنگین

Read More

مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری، نئی ڈیوائسز نے دھوم مچا دی

گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین فہرست میں سام سنگ گلیکسی ایس 26 الٹرا فائیو جی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.