اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار سے ملاقات انتہائی مفید رہی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار ماریہ فرنانڈا ایسپنیوسا سے ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم نے ایسپینوسا کا خیرمقدم کرتے ہوئے کثیرالجہتی تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کے دیرینہ عزم اور اقوام متحدہ کو ہمیشہ دی جانے والی خصوصی اہمیت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اقوام متحدہ کی آئندہ قیادت، اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کی پاسداری، سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مؤثر عمل درآمد، بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کے احترام، اور منشورِ اقوام متحدہ کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے رکن ممالک کے درمیان فعال بین الاقوامی تعاون کے ذریعے اقوام متحدہ کے تینوں بنیادی ستونوں کو متوازن انداز میں آگے بڑھانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی، تاکہ عالمی امن اور خوشحالی کو فروغ حاصل ہو۔

ماریہ فرنانڈا ایسپینوسا نے وزیراعظم کی جانب سے خیرمقدم پر ان کا شکریہ ادا کیا اور حالیہ علاقائی امن کوششوں میں پاکستان کے قائدانہ کردار کے ساتھ ساتھ گزشتہ کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ میں اس کی فعال اور مؤثر شمولیت کو سراہا۔

انہوں نے 2019 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر کی حیثیت سے اپنے پاکستان کے دورے کا بھی ذکر کیا۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کیلئے امیدوار ماریہ فرنانڈا ایسپینوسا سے ملاقات میں انتہائی مفید بات چیت ہوئی۔

وزیر اعظم نے پیر کو ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ انہیں ایسپینوسا سے ملاقات کر کے خوشی ہوئی۔ ملاقات میں کثیرالجہتی تعاون اور ایک مضبوط، مؤثر اقوامِ متحدہ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا، جو اقوامِ متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کی پاسداری کرے، سلامتی کونسل کی قراردادوں پر دیانت داری سے عمل درآمد کو یقینی بنائے، بین الاقوامی قانون کا احترام کرے اور عالمی امن، سلامتی اور پائیدار ترقی کے لیے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایسپینوسا پاکستان کے علاقائی امن کے فروغ میں کردار اور اقوامِ متحدہ کے لیے ہماری دیرینہ خدمات کے حوالے سے حوصلہ افزا کلمات پر تہہِ دل سے انکا شکریہ ادا کیا۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی؛ سولجر بازار گل رعنا کالونی میں گیس سلینڈر دھماکہ، چھت گرنے سے 4 جاں بحق اور 12 زخمی

شہر قائد کے علاقے گل رعنا کالونی سولجر بازار میں ایک گھریلو عمارت میں گیس

Read More

کراچی: 30 کروڑ کے سونے اور ہیروں کی ہالی ووڈ اسٹائل چوری کا معمہ 48 گھنٹوں میں حل

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پرنس جیولرز میں 30 کروڑ روپے مالیت کے سونے

Read More

TECHNOLOGY

مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری، نئی ڈیوائسز نے دھوم مچا دی

گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین فہرست میں سام سنگ گلیکسی ایس 26 الٹرا فائیو جی

Read More

ایپل کا اپنی اسمارٹ واچ کیلئے تھری ڈی پرنٹڈ ایلومینیم کیس متعارف کرانے پر غور

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل مستقبل کی ایپل واچ کے لیے تھری ڈی پرنٹڈ ایلومینیم کیس متعارف کرانے پر

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.