11 جولائی کو امریکا ایران مذاکرات پاکستان میں ہوں گے، ٹرمپ کی پاکستان آمد کا امکان موجود ہے، ساجد تارڑ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر ساجد تارڑ نے کہا ہے کہ 11 جولائی کو ایران امریکا مذاکرات اِسلام آباد میں ہونے کے حوالے سے خبر کنفرم ہے۔

’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں اس ویک اینڈ پر ریپبلیکن پارٹی کے لوگوں کے ساتھ ملاقاتیں کرتا رہا ہوں تو وہاں باتیں ہو رہی تھیں کہ پاکستان کون کون جائے گا اور کسی اہم شخصیت کے پاکستان جانے کا ذکر بھی ہو رہا تھا۔

انہوں نے کہاکہ 11 جولائی کو تو نہیں لیکن آنے والے دنوں میں ممکنہ طور پر نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کے پاکستان جانے کا مضبوط امکان موجود ہے جبکہ چند مہینوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان آمد کا بھی امکان ہے۔

ساجد تارڑ نے کہاکہ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف دونوں یہودی ہیں اور ایرانی ان کے ساتھ کمفرٹیبل محسوس نہیں کرتے جبکہ جے ڈی وینس کے ساتھ وہ بہتر محسوس کرتے ہیں، اس لیے زیادہ امکان ہے کہ جے ڈی وینس پاکستان جائیں۔

’دراصل صدر ٹرمپ آنے والے مڈٹرم انتخابات میں ’اسلام آباد اکارڈ‘ کو اپنی ایک فتح کے طور پر پیش کرنا چاہ رہے ہیں اور ایسا ہو بھی رہا ہے۔‘

ساجد تارڑ نے کہاکہ یہ جنگ امریکا کی نہیں دراصل اسرائیل کی تھی اور پاکستان نے اسرائیل کے چاروں مقاصد کو جس طرح سے ناکام کیا ہے اس کا کریڈٹ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو جاتا ہے۔ ان کے ساتھ ساتھ سیاسی ٹیم جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ہیں، لیکن جس طرح سے فیلڈ مارشل دفاع کے شعبے کو لے کر آگے بڑھے ہیں پاکستان کا تابناک مستقبل بالکل قریب ہے۔

پاکستان کی ری برینڈنگ

انہوں نے کہاکہ میں پاکستان کی ری برینڈنگ یا پاکستان کے بدلتے ہوئے تاثر کو بہت قریب سے دیکھ رہا ہوں۔ آپریشن ’بنیان مرصوص‘ سے نکل کر تیسری عالمی جنگ کو روکنا ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہاکہ انہیں صدر ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرنے اور قریب سے ان کی حکمتِ عملی کو دیکھنے کا موقع ملا۔

’ساتھ ہی ساتھ مجھے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے ساتھ ملاقاتیں کرنے اور وقت گزارنے کا موقع ملا۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے دارالحکومت ٹیمپا میں عاصم منیر نے پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ امپورٹ ایکسپورٹ اور تجارت کے حوالے گفتگو کی اور ان کی ایک بات مجھے اہم لگی۔‘

ساجد تارڑ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ ’اب ہم نے ترقی کرنی ہی کرنی ہے، بس یہ طے کرنا ہے کہ کس رفتار سے کرنی ہے،‘

ساجد تارڑ نے کہاکہ فیلڈ مارشل نے بتایا تھا کہ مئی 2025 کی جنگ کے دوران بھارت کے سارے ڈیم پاکستان کے نشانے پر تھے۔

مودی حکومت کا خواب چکنا چور

انہوں نے کہاکہ مودی حکومت کی پالیسی رہی ہے کہ پاکستان کو تنہا کرکے اس پر دہشتگردی کے حوالے سے دباؤ بڑھایا جائے، لیکن پاکستان نے اس پالیسی کو ناکام بنایا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر نے کہاکہ اس وقت دنیا کے 190 ملکوں میں پاکستان ایک واحد ملک ہے جس کے پاس یہ صلاحیت ہے کہ وہ واشنگٹن، ریاض، بیجنگ، تہران سب کے لیے قابلِ قبول ہے۔ بھارت جانتا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہوتے ہوئے اُن کا منصوبہ کامیاب نہیں ہو پائے گا۔ اس لیے وہ طالبان اور اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ بنا کے رکھتے ہیں۔

’پاکستان نے نہ صرف تیسری عالمی جنگ کو روکا بلکہ اقوامِ متحدہ کا کردار ادا کیا، نیٹو کا کردار ادا کیا، عرب لیگ اور او آئی سی کا کردار ادا کیا۔‘

’کرپٹ لوگوں کے بگڑے بچوں کو انقلاب کا شوق ہے تو پاکستان جائیں‘

ساجد تارڑ نے کہاکہ لندن جلسہ کشمیریوں کا نہیں پی ٹی آئی والوں کا تھا اور اس طرح اپنے گھر کے گندے کپڑے چوکوں چوراہوں میں دھونا شرمناک بات ہے، جبکہ آزاد کشمیر میں جو تحریک چل رہی ہے اُس کے پیچھے بھارت اور اسرائیل ہے۔

’لندن اور بیرون ملک کرپٹ لوگوں کے جو بگڑے ہوئے بچے بیٹھے ہیں ان کو مشورہ دوں گا کہ انقلاب کا زیادہ شوق ہے تو پاکستان جائیں۔ یہاں واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے سامنے کھڑا ہونا، ورلڈ بینک کے سامنے کھڑا ہونا ایک فیشن بن گیا ہے۔‘

انہوں نے کہاکہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) میں ایک بھارتی کی تعیّناتی ہوئی ہے جس کے بعد بھارتی مسلسل یہ کوشش کررہے ہیں کہ پاکستان کو دہشتگردی سے جوڑ کر اس پر اقتصادی پابندیاں لگوائی جائیں۔

امریکی انتظامیہ اسرائیلی دباؤ کا کیسے سامنا کررہی ہے؟

ایک سوال کے جواب میں ساجد تارڑ نے کہاکہ 2024 کے انتخابات میں امریکا اسرائیل پبلک افیئرز کمیٹی (اے پیک) نے 127 ملین ڈالر خرچ کیے۔ صدر ٹرمپ گزشتہ دنوں جب جنیوا سے واپس آئے تو اسرائیل کے حامی سینیٹرز نے لابنگ شروع کردی کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ٹھیک نہیں۔

انہوں نے کہاکہ اگر دیکھا جائے تو اسرائیلی لابی کے خلاف عوامی ردعمل شروع ہو چکا ہے اور زہران ممدانی کا نیویارک سے انتخاب جیتنا اس بات کی واضح نشانی ہے اور 30 فیصد یہودیوں نے ان کو ووٹ دیا ہے۔

’اگلے ہفتے نیتن یاہو دفاعی معاہدہ کرنے امریکا آ رہے ہیں لیکن اپنی پسند کا معاہدہ نہیں کر پائیں گے جس کی وجہ یہ ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس خلیجی ممالک کے دورے سے واپس آئے اور خلیجی ممالک کے تحفظات سے وہ آگاہ ہیں۔‘

Share On Social Media

KARACHI

TECHNOLOGY

ٹک ٹاک نے مختصر ڈراموں کی نئی ایپ متعارف کرادی

ٹک ٹاک نے سوشل میڈیا سے باہر مختصر تفریحی مواد کے میدان میں قدم بڑھاتے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.