ریئل اسٹیٹ مارکیٹ میں ابھرتی ہوئی ABW Properties نے Best Brokers Recofnition Award 2026 اپنے نام کرلیا ، معروف کشمیری بزنس مین سی ای او وسیم اکبر کو خصوصی مبارکباد

دبئی، . متحدہ عرب امارات کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں تیزی سے ابھرتی ہوئی کمپنی ABW Properties نے اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے Best Broker Recognition Award 2026 اپنے نام کر لیا۔
معروف کشمیری بزنس مین سی ای او وسیم اکبر کو دوست احباب و پاکستانی کشمیری کمیونٹی کی طرف سے مبارکباد
یہ باوقار اعزاز معروف رئیل اسٹیٹ ڈویلپر Binghatti کی جانب سے اُن منتخب بروکرز کو دیا جاتا ہے جنہوں نے دبئی کے انتہائی مسابقتی رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں غیر معمولی کارکردگی، پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر کلائنٹ سروسز کے ذریعے نمایاں مقام حاصل کیا ہو۔


کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم اکبر خان، جو کہ معروف کشمیری بزنس مین اور چیئرمین ارحم ویلفیئر آرگنائزیشن بھی ہیں، کی قیادت میں ABW Properties نے مختصر عرصے میں دبئی کی لگژری رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں اپنی مضبوط اور قابلِ اعتماد شناخت قائم کی ہے۔
ایوارڈ کی تقریب میں کمپنی کی پوری سیلز اور مینجمنٹ ٹیم نے شرکت کی۔ ٹیم کے اہم ارکان میں شامل تھے.سیلز ڈائریکٹر جوزف پراسی، سیلز اینڈ لیزنگ منیجر (ایسٹ زون) نعیم احمد، لیزنگ اینڈ سیلز منیجر (ویسٹ زون) متین خان، مارکیٹنگ ڈائریکٹر مبشر خان، سیلز اینڈ لیزنگ منیجر (ساؤتھ زون) محمد فیصل، سیلز اینڈ لیزنگ منیجر (نارتھ زون) مبین فرید، بزنس ڈویلپمنٹ منیجر سعد خان، اور HR ڈائریکٹر مس مونا۔کمپنی انتظامیہ کے مطابق یہ اعزاز ABW Properties کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، جو دبئی کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں اس کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور تیز رفتار ترقی کی واضح عکاسی کرتا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ٹرانسپورٹرز کا ردعمل، 20 فیصد کرایہ بڑھانے کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد

Read More

پاکستان نے ایران جنگ کے اقتصادی اثرات کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی

پاکستان نے ایران میں جاری کشیدگی کے پیشِ نظر عالمی توانائی کی مارکیٹس اور سپلائی

Read More

TECHNOLOGY

ٹیسٹ کے لیے خون نکالنے سے نجات: جِلد کی سانسیں بتائیں گی نتیجہ

نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے محققین نے ایک ایسی ویئرنگ ڈیوائس تیار کی ہے جو انسانی

Read More

چیٹ جی پی ٹی کی تیز رفتار ترقی کے پیچھے مالی خطرات؟ سرمایہ کاروں میں تشویش

چیٹ جی پی ٹی کی غیر معمولی مقبولیت نے جہاں ٹیکنالوجی کی دنیا میں نئی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.