ملک کے مختلف علاقوں میں آج آندھی، گرج چمک اور بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور مرطوب موسم جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرمی کی پیش گوئی کی ہے۔ تاہم شام اور رات کے دوران کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار کے چند مقامات پر آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری یا موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گرد و نواح میں دن کے وقت گرم اور مرطوب موسم رہے گا، جبکہ دوپہر کے بعد مطلع جزوی ابر آلود ہونے اور شام یا رات کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی گرم اور مرطوب موسم متوقع ہے، تاہم شام اور رات کے اوقات میں مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گجرات، گوجرانوالہ، فیصل آباد، لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی گرم اور مرطوب موسم برقرار رہے گا، تاہم چترال، دیر، سوات، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، کرم، کوہاٹ، ہنگو، اورکزئی اور ملحقہ علاقوں میں کہیں کہیں بارش اور گرج چمک کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں شدید گرم اور مرطوب موسم برقرار رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہ سکتا ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، تاہم ساحلی علاقوں میں جزوی ابر آلود موسم متوقع ہے۔

آزاد کشمیر میں شام اور رات کے دوران چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

 ماہرین آثارِ قدیمہ اور ثقافتی ورثے کے ماہرین نے موئن جو دڑو میں نئی آثارِ

Read More

زہرہ زاہد کی زی لرننگ انیشی ایٹو نے اورنگی ٹاؤن کی طالبات کی گرینڈ گریجویشن تقریب کی میزبانی کی

خواتین کو بااختیار بنانے اور پیشہ ورانہ مہارتوں کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ

Read More

TECHNOLOGY

چین میں روبوٹس کے لیے منفرد اسکول، روزگار کے لیے تیار کیے جانے لگے

چین کے مشرقی شہر ہینگژو میں قائم ایک جدید قومی تربیتی مرکز میں روبوٹس کو

Read More

اینڈرائیڈ فون کے 3 سیفٹی فیچرز آپ کی جان بچا سکتے ہیں، ابھی آن کریں

آج کل موبائل فون ہماری زندگی کا سب سے اہم حصہ بن چکا ہے۔ فون

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.