جامعہ اردو کو بیل آؤٹ پیکج دیا جائیگا،وفاقی وزیرتعلیم

    ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے جامعہ اردو کے اساتذہ اور ملازمین پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے اہم ملاقات کی، اس موقع پر سینئر مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی سید امین الحق، مرکزی رہنما عبدالقادر خانزادہ، انچارج اے پی ایم ایس او حافظ شہریار اور اراکین مرکزی کابینہ بھی موجود تھے ، وفد میں گلشن کیمپس سے سعدیہ خلیق، افتخار طاہری، راشد تنویر، مرشد رضا، اخلاق حسین جبکہ عبدالحق کیمپس سے روشن سومرو، عرفان عزیز، اصغر دشتی اور اقبال نقوی شامل تھے ، ملاقات کے دوران وفد نے وفاقی اردو یونیورسٹی کی موجودہ ابتر صورتحال، اساتذہ کے دیرینہ واجبات، جامعات کے مالی بجٹ اور وائس چانسلر کی جانب سے ادارے میں ہونے والے سنگین نقصانات و انتظامی من مانیوں سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم نے وفد کو یقین دلایا کہ تعلیمی اداروں میں بہتری لانا اور اساتذہ کو سازگار ماحول فراہم کرنا ان کا مشن ہے اور اسی سلسلے میں اس سال وفاقی اردو یونیورسٹی کی سالانہ گرانٹ میں 20 فیصد کا نمایاں اضافہ کیا گیا ہے ،یونیورسٹی کو موجودہ مالی بحران سے نکالنے کے لیے بیل آؤٹ پیکیج بھی فراہم کیا جائے گا جبکہ جامعہ کے تمام انتظامی و مالی مسائل کی شفاف انکوائری کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی آئندہ 30 روز میں کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں جامعہ کے نقصانات کا تعین اور تدارک کیا جائے گا۔

    Share On Social Media

    KARACHI

    کراچی، پولیو مہم کی فول پروف سیکیورٹی کیلیے 7 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات

    شہر قائد میں 2 تا 8 فروری 2026 جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے

    Read More

    کراچی؛ مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5زخمیوں سمیت 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد

    مختلف علاقوں میں پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلوں کے دوران پولیس نے

    Read More

    TECHNOLOGY

    بھارت کی اے آئی سمٹ مذاق بن گئی؛ بل گیٹس سمیت کئی نامور شخصیات کا شرکت سے انکار

    بھارت میں جاری پانچ روزہ ’انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ‘ اس وقت شدید تنقید کی

    Read More

    ملک بھر کی جامعات میں اے آئی کورس لازمی قرار

    اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان (ایچ ای سی) نے ملک بھر کی تمام سرکاری و

    Read More

    TRENDING VIDEOS

    LATEST

    ENTERTAINMENT

    ENTERTAINMENT

    roznama jazba

    Roznama Jazba is a news updated with multiple news

    & informative blogs holding valueablle material for all class of society.