امریکا کے 250 ویں یوم آزادی پر سفیر پاکستان کی امریکی  عوام کو دلی  مبارکباد

ریاستہائے متحدہ امریکا کے 250 ویں یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے حکومت پاکستان ِ اور پاکستانی عوام کی جانب سے امریکی  عوام کو دلی  مبارکباد دی ہے۔

اپنے بیان میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا کہ امریکہ کی تاریخ  آزادی اور جمہوریت کے حوالے سے  ثابت قدمی، جدت اور عزم سے عبارت ہے، آزادی اور جمہوریت کے حوالے سے پاکستان اور   امریکہ کی  اقدار مشترک ہیں۔

 رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان کا قیام  بھی آزادی اور جمہوریت کی انہی اعلیٰ اقدار کے تحت معرضِ وجود میں آیا، پاک امریکہ تعلقات گزشتہ آٹھ دہائیوں سے وقت کی  مُتعدد آزما ئشوں پر پورےاترے ہیں، پاک امریکہ شراکت داری  نہ صرف دوطرفہ  بلکہ عالمی سطح پر ہمیشہ نتیجہ خیز ثابت ہوئی ہے۔

سفیر پاکستان نے مزید کہا کہ متعدد امکانات کی روشنی میں پاک امریکہ شراکت داری کا مستقبل روشن اور درخشاں ہے، دونوں ممالک  کا شمار آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچ بڑے ملکوں میں ہوتا ہے، دونوں ملکوں کی اعلیٰ قیادت کے درمیان  حالیہ کثرتِ روابط  اور مختلف  امور  پر یکساں  نقطہ نظر انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو دیرپا شراکت داری کے حوالے سے خوش آئند ہے۔

 رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ دیرپا اور سود مند شراکت داری کے فروغ کے لئے معدنیات،  توانائی، آئی ٹی اور زراعت جیسے اہم شعبہ جات میں سرمایہ کاری، تجارت   پر مبنی تعاون کو فروغ  دینے کی ضرورت ہے، معاشی تعاون پر مبنی شراکت داری کے  فروغ کے حوالے سے امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی تعمیر و ترقی میں بھرپور حصہ ڈالنے اور  دونوں  کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے  پر پاکستانی امریکی کمیونٹی کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، اس موقع پر سفیر پاکستان نے پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے امریکی عوام  کے لئے سراج نارسی اور انکی ٹیم کی جانب سے پاکستانی روایتی  سازوں پر  مرتب کردہ  امریکی قومی ترانہ کا شاندار تحفہ پیش کیا۔

رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستانی روایتی سازوں  پر مرتب کردہ امریکی قومی ترانے کا یہ تحفہ پاک مضبوط  امریکہ تعلقات کے ماضی ، حال اور  درخشاں مستقبل کا آئینہ دار ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

ملازمت پیشہ افراد اور طلبہ کے لیے خوشخبری؛ اگست میں چھٹیاں ہی چھٹیاں

پاکستان میں سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین اور طلبہ کے لیے اگست کا مہینہ

Read More

مطالعے کے بدلتے انداز: مصنوعی ذہانت نے اب کتابوں سے گفتگو بھی ممکن بنادی

مصنوعی ذہانت یا اے آئی پر مبنی نئی ٹیکنالوجی کتابیں پڑھنے کے انداز میں بڑی

Read More

TECHNOLOGY

اوپن اے آئی کے تجرباتی ماڈلز خو ہی ہیکر بن گئے، حقیقت کیا ہے؟

مصنوعی ذہانت  یا اے آئی کی دنیا میں اس ہفتے ایک ایسا واقعہ سامنے آیا

Read More

ایپل کے نئے سافٹ ویئر اپ ڈیٹس آخری مرحلے میں داخل

ایپل نے اپنے آئندہ سافٹ ویئر اپ ڈیٹس کے ریلیز کینڈیڈیٹ ورژن جاری کر دیے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.