کراچی میں بادلوں کا راج، شام میں ہلکی بوندا باندی کا امکان

شہر قائد میں آج بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جس کے باعث موسم نسبتاً خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے، تاہم دن بھر موسم مرطوب رہنے اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شام کے اوقات میں شہر کے چند علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ہو سکتی ہے، تاہم آئندہ ہفتے شہر میں کسی قابلِ ذکر بارش کا امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ رپورٹ کے مطابق اس وقت شہر کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہو سکتی ہے۔

شہر میں اس وقت ہوائیں 22 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جس سے موسم میں کسی حد تک خنکی کا احساس برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج دن کے دوران کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

اُدھرمحکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کا بیشتر حصہ گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں رہے گا، جبکہ میدانی علاقوں میں شام کے بعد گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، نوشہرہ، مردان، چارسدہ اور صوابی میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسی طرح ہری پور، ایبٹ آباد، شانگلہ، ملاکنڈ، اپر و لوئر دیر اور چترال میں بھی بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بونیر، باجوڑ، کوہستان، تورغر، بٹگرام اور مانسہرہ میں بھی بارش کی توقع ہے، جبکہ کوہاٹ، کرک، ہنگو، کرم اور اورکزئی کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ صوبے کے میدانی اضلاع میں شام کے بعد گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جس کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ادھر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چراٹ میں سب سے زیادہ 50 ملی میٹر بارش ہوئی، جبکہ مالم جبہ میں 16 ملی میٹر اور پاراچنار میں 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح لنڈی کوتل میں 5 ملی میٹر، باجوڑ میں 4 ملی میٹر اور دروش میں 3 ملی میٹر بارش ہوئی، جبکہ پشاور، دیر، کالام اور میرکھنی میں ایک، ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Share On Social Media

KARACHI

انوکھی ڈکیتی، نقد رقم نہ ملنے پر ڈاکوؤں نے لاکھوں کا کپڑا لوٹ لیا

شہر قائد میں اولڈ سٹی ایریا میں تاجر لٹیروں کے نشانے پر آگئے کھارادر میمن مسجد

Read More

’کسی پرنسز گلوریا کو نہیں جانتا‘: بلاول بھٹو کی منگنی کی خبروں کی تردید

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر

Read More

TECHNOLOGY

پرانے فون کی دھیمی ہوتی آواز کو دوبارہ تیز کرنے کا طریقہ

آج کے دور میں موبائل فون صرف بات چیت کے لیے استعمال نہیں ہوتا بلکہ

Read More

کیا آپ بھی گوگل میں کام کرنا چاہتے ہیں؟ پاکستان میں نئی اسامیوں کا اعلان

دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں مختلف اہم عہدوں کے لیے بھرتی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.