اے آئی ایجنٹ کا انسانی مدد کے بغیر کامیاب سائبر حملہ

سائبر سیکیورٹی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ پہلی مرتبہ ایک مصنوعی ذہانت (اے آئی) ایجنٹ نے کسی انسانی مدد کے بغیر آغاز سے اختتام تک مکمل سائبر حملہ انجام دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ خودکار حملہ رینسم ویئر کی نوعیت کا تھا جس میں متاثرہ سسٹم کا ڈیٹا انکرپٹ کر دیا جاتا ہے اور اسے دوبارہ بحال کرنے کے لیے تاوان طلب کیا جاتا ہے۔

کلاؤڈ سیکیورٹی کمپنی سِس ڈِگ کے محققین نے اس اے آئی حملہ آور کو جیڈ پفر کا نام دیا ہے۔

ان کے مطابق اے آئی نے پہلے ایک کمزور سرور میں دراندازی کی پھر پاس ورڈز اور لاگ اِن معلومات حاصل کیں، اس کے بعد پروڈکشن ڈیٹا بیس کو انکرپٹ کر کے بٹ کوائن میں تاوان کا مطالبہ کیا۔

محققین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مصنوعی ذہانت اور سائبر سیکیورٹی دونوں شعبوں میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ تاہم، اس سے یہ خدشات بھی بڑھ گئے ہیں کہ اے آئی سائبر جرائم پیشہ افراد کے لیے حملے کرنا پہلے سے زیادہ آسان بنا سکتی ہے۔

سِس ڈِگ کے ڈائریکٹر برائے تھریٹ ریسرچ مائیکل کلارک کے مطابق اب تک رینسم ویئر حملوں میں کسی نہ کسی مرحلے پر انسانی کردار ضرور موجود ہوتا تھا، خواہ حملہ براہ راست کیا گیا ہو یا اس کے لیے اسکرپٹ تیار کیا گیا ہو۔ مگر اس واقعے میں اے آئی نے پورا حملہ خود انجام دیا، جو سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں ایک نئی پیشرفت سمجھی جا رہی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

سفارتخانہ پاکستان واشنگٹن میں مینگو فیسٹیول؛ امریکی و پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت

پاکستانی سفارت خانۂ واشنگٹن ڈی سی میں مینگو فیسٹیول میں امریکی و پاکستانی کمیونٹی نے

Read More

ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ جلد مکمل کرنے کا ہدف، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس سے کتنی سرمایہ کاری متوقع؟

حکومت پاکستان نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجی شعبے کو منتقلی کے منصوبے پر

Read More

TECHNOLOGY

انسانی اشارے سمجھنے والا انوکھا فون تیار، استعمال کا طریقہ بھی بدل جائے گا

آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی دنیا میں ایک بڑا انقلاب دستک دے رہا ہے جہاں

Read More

جان کا خطرہ: کھُلنے کے ایک مہینے بعد دوائی کو پھینک دینا کیوں ضروری ہے؟

اکثر لوگ دوا کی بوتل یا پیکٹ پر لکھی ہوئی ایکسپائری ڈیٹ دیکھ کر مطمئن

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.