اے آئی ایجنٹ کا انسانی مدد کے بغیر کامیاب سائبر حملہ

سائبر سیکیورٹی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ پہلی مرتبہ ایک مصنوعی ذہانت (اے آئی) ایجنٹ نے کسی انسانی مدد کے بغیر آغاز سے اختتام تک مکمل سائبر حملہ انجام دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ خودکار حملہ رینسم ویئر کی نوعیت کا تھا جس میں متاثرہ سسٹم کا ڈیٹا انکرپٹ کر دیا جاتا ہے اور اسے دوبارہ بحال کرنے کے لیے تاوان طلب کیا جاتا ہے۔

کلاؤڈ سیکیورٹی کمپنی سِس ڈِگ کے محققین نے اس اے آئی حملہ آور کو جیڈ پفر کا نام دیا ہے۔

ان کے مطابق اے آئی نے پہلے ایک کمزور سرور میں دراندازی کی پھر پاس ورڈز اور لاگ اِن معلومات حاصل کیں، اس کے بعد پروڈکشن ڈیٹا بیس کو انکرپٹ کر کے بٹ کوائن میں تاوان کا مطالبہ کیا۔

محققین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مصنوعی ذہانت اور سائبر سیکیورٹی دونوں شعبوں میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ تاہم، اس سے یہ خدشات بھی بڑھ گئے ہیں کہ اے آئی سائبر جرائم پیشہ افراد کے لیے حملے کرنا پہلے سے زیادہ آسان بنا سکتی ہے۔

سِس ڈِگ کے ڈائریکٹر برائے تھریٹ ریسرچ مائیکل کلارک کے مطابق اب تک رینسم ویئر حملوں میں کسی نہ کسی مرحلے پر انسانی کردار ضرور موجود ہوتا تھا، خواہ حملہ براہ راست کیا گیا ہو یا اس کے لیے اسکرپٹ تیار کیا گیا ہو۔ مگر اس واقعے میں اے آئی نے پورا حملہ خود انجام دیا، جو سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں ایک نئی پیشرفت سمجھی جا رہی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

پاکستان نے اپنا معدنی خزانہ کھول دیا، ریکوڈک سے ریفائننگ تک دنیا سرمایہ کاری کر رہی ہے

پاکستان کے پاس 92 معروف معدنیات ہیں پھر بھی صرف 52 استعمال میں ہیں اور

Read More

دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے: وزیراعظم

 وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کے امن واستحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ اسٹیٹس میں تصاویر کے بغیر براہِ راست لوکیشن شیئر کرنے کا نیا فیچر متعارف

واٹس ایپ صارفین اب اسٹیٹس پر تصویر یا ویڈیو کے بغیر بھی اپنی موجودہ لوکیشن

Read More

واٹس ایپ بزنس سے متعلق غلط معلومات فراہم کرنے پر میٹا کو برطانیہ میں 4 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ جرمانہ

برطانوی میڈیا کے نگران ادارے آف کام نے واٹس ایپ بزنس سروس سے متعلق سرکاری

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.