ایران سمجھوتہ کرنا چاہتا ہے، جنازے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دی: ٹرمپ

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران امریکہ کے ساتھ معاملہ طے کرنا چاہتا ہے، ایران کو جنازے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے۔

امریکہ کی 250ویں یومِ تاسیس کی تقریبات کا آغاز کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم نے ایک ہی دن میں وینزویلا کو شکست دی، اور ایران کو بھی بری طرح نشانہ بنایا، وہ سمجھوتہ  کرنے کے لیے بے تاب ہیں، وہ بڑی شدت سے سمجھوتہ کرنا چاہتے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ ہم نے انہیں جنازے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی، کیونکہ ہم اچھے لوگ ہیں، امریکہ کبھی کسی بادشاہ کے سامنے نہیں جھکا، امریکہ دنیا کا طاقت ور ترین ملک ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ امریکی کلچر کے بغیر آزادی کا دعوی نہیں کر سکتا، امریکہ سے زیادہ دنیا سے بھوک کا خاتمہ کسی نے نہیں کیا، امریکہ نے اپنے ہمسایوں کی مشکل میں ہمیشہ مدد کی، امریکی بہت مضبوط قوم ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ امن پسند ہے لیکن کسی خطرے کو بھی برداشت نہیں کرے گا، ہم نے دنیا کی طاقتور ترین فوج بنائی ہے، امریکہ نے دو عالمی جنگیں جیتیں، بائیڈن انتظامیہ نے امریکہ کو تباہ کر دیا، دو سال پہلے تک دنیا ہم پر ہنستی تھی،اب عزت کرتی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کوکین کوئین پنکی کی جان کو خطرہ، پولیس اسٹیشن کے اطراف اسنائپرز تعینات

کراچی میں منشیات کیس میں گرفتار مبینہ کوکین کوئین انمول عرف پنکی کی سیکیورٹی غیر

Read More

کوکین ڈیلر پنکی کے نیٹ ورک کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک

کوکین ڈیلر پنکی کے نیٹ ورک کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہیں.

Read More

TECHNOLOGY

اے آئی کی تیزی سے بڑھتی ترقی پر ماہرین نے دنیا کو خبردار کردیا

تیزی سے ترقی کرتی ہوئی اے آئی انسانوں کی صلاحیتوں کو پیچھے چھوڑ سکتی ہے،

Read More

ملازمتوں میں سست روی کی بڑی وجہ مصنوعی ذہانت نہیں، نئی تحقیق نے دعوے چیلنج کر دیے

امریکا میں روزگار کے مواقع میں کمی اور ملازمتوں کی سست روی کے حوالے سے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.