محرم الحرام کی مثالی کوریج پر صابر علی صابر کو تعریفی سرٹیفکیٹ پیش

گجرات: محرم الحرام 1448ھ کے دوران عزاداری پروگراموں، سیکیورٹی انتظامات اور ضلعی سرگرمیوں کی مؤثر، بروقت اور پیشہ ورانہ دستاویزی کوریج پر ڈپٹی کمشنر گجرات محترمہ نورالعین قریشی اور صدر حسینیہ ٹرسٹ گجرات میر جواد حسین جعفری نے ڈپٹی کمشنر گجرات کے آفیشل فوٹوگرافر صابر علی صابر کو خصوصی تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کیا۔
تقریب کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی نے کہا کہ محرم کے حساس ایام میں میڈیا اور فوٹوگرافی کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے۔ صابر علی صابر نے دن رات محنت سے تمام جلوسوں، مجالس اور انتظامی اقدامات کو کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کیا جس سے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی اور امن و امان کے پیغام کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے میں مدد ملی۔
صدر حسینیہ ٹرسٹ میر جواد حسین جعفری نے اس موقع پر کہا کہ عزاداری کے تقدس کو برقرار رکھتے ہوئے حقائق پر مبنی کوریج کرنا ایک بڑی ذمہ داری ہے جسے صابر علی صابر نے بہترین انداز میں نبھایا۔ ان کی تصاویر اور ویڈیوز محرم کے پیغامِ امن، بھائی چارے اور نظم و ضبط کی عکاس ہیں۔
صابر علی صابر نے تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گجرات اور صدر حسینیہ ٹرسٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اعزاز ان کے لیے مزید محنت اور لگن کا باعث بنے گا,یہ اعزاز میرے والدین کی دعاؤں، دوستوں کی محبت اور ضلعی انتظامیہ کے اعتماد کا نتیجہ ہے۔ محرم کے حساس ایام میں امن، بھائی چارے اور نظم و ضبط کے پیغام کو کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کرنا میرے لیے عبادت سے کم نہیں۔
ان شاءاللہ آئندہ بھی اسی لگن اور دیانتداری سے اپنے فرائض انجام دیتا رہوں گا۔ آپ سب کی دعاؤں کا طلبگار۔

Share On Social Media

KARACHI

فکسڈ ٹیکس اسکیم میں شامل ہونے سے چھوٹے دکانداروں کو کیا فائدہ ہوگا؟

حکومت نے ملک بھر کے چھوٹے دکانداروں کے لیے ایک آسان ٹیکس نظام متعارف کرا

Read More

‘عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا’، حکومتی اتحادی پیپلزپارٹی بجٹ کے خلاف کھل کر سامنے آگئی

ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز شازیہ مری نے وفاقی بجٹ پر اپنے ردعمل میں کہا

Read More

TECHNOLOGY

مکہ میں ام القریٰ یونیورسٹی کا انقلابی ڈیجیٹل کلچرل منصوبہ، حجاج اور عمرہ زائرین کا سفر اب مزید یادگار

مکہ مکرمہ کی مایہ ناز اور تاریخی درسگاہ ’ام القریٰ یونیورسٹی‘ کے کلچرل فرنٹ نے

Read More

گوگل اور اسپیس ایکس کے درمیان 30 ارب ڈالر کا تاریخی اے آئی معاہدہ

مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بڑھتی ہوئی مسابقت کے دوران گوگل نے ایلون مسک کی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.