کراچی، شہر میں دو پولیس مقابلے، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کے مبینہ مقابلوں کے دوران دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دونوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق پہلا مبینہ مقابلہ پیرآباد تھانے کی حدود میں میانوالی کالونی کے علاقے میں پیش آیا جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت محمد حسین کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔

دوسرا مبینہ مقابلہ اجمیر نگری تھانے کی حدود میں نارتھ کراچی کے رحمانیہ موڑ کے قریب ہوا جہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک اور مبینہ ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

ایدھی حکام کے مطابق زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 24 سالہ جنید کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے اس کے قبضے سے بھی اسلحہ برآمد کر لیا۔

Share On Social Media

KARACHI

سندھ منیمم ویجز بورڈ نے 60 صنعتوں کے ہنرمندوں کی کم ازکم اجرت میں اضافے کی سفارش کردی

کراچی:  سندھ حکومت نے 60 صنعتوں کے نیم ہنرمند، ہنرمند اور اعلیٰ ہنرمند کارکنوں کی کم

Read More

جامعہ اردو کو بیل آؤٹ پیکج دیا جائیگا،وفاقی وزیرتعلیم

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ پر آن لائن صارفین کی شناخت آسان، ’گرین ڈاٹ‘ فیچر کی آزمائش شروع

میٹا کی زیرِ ملکیت مقبول پیغام رسانی ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے آن

Read More

راستوں کی تلاش کے بعد گوگل میپس میں کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرائے جانے کی تیاریاں

گوگل میپس، جو اب تک دنیا بھر میں راستوں کی رہنمائی اور منزل تک رسائی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.